کراچی:

انسداد دہشتگردی منتظم عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف صحافی پر حملے کے مقدمے کا عبوری چالان جمع کروا دیا گیا۔

عبوری چالان میں پولیس نے ملزم ارمغان کو صحافی پر حملے میں قصوروار قرار دے دیا۔

بہادر آباد پولیس کے عبوری چالان کے مطابق 19 نومبر 2024 کو ملزم ارمغان اپنی ویگو گاڑی میں سوار تھا۔ ملزم ارمغان نے صحافی ندیم احمد خان کو روکا اور تلخ کلامی کی، ارمغان نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے صحافی کو زخمی کر دیا اور وہاں سے فرار ہوگیا۔

دوران تفتیش ملزم ارمغان اپنے جرم کا اعتراف کر چکا ہے۔ ملزم ارمغان نے اعتراف کیا کہ اس نے صحافی کو جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کی تھی۔

مدعی مقدمہ نے ملزم ارمغان کو شناخت بھی کیا ہے۔ چالان میں پراسیکیوشن کے 8 سے زائد گواہان کو بھی شامل کیا گیا۔

عدالت نے عبوری چالان منظور کرلیا۔ منتظم عدالت نے مقدمہ سماعت کے لیے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 15 کو منتقل کر دیا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان عبوری چالان

پڑھیں:

جائیداد کے تنازع پر پھوپھو کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت برقرار، اپیل خارج

پشاور ہائیکورٹ نے اپنی سگی پھوپھی کو قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پھوپھی کے قتل میں سزائے موت پانے والے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر پشاور ہائیکورٹ میں  جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبد الفیاض نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے ملزم کی جانب سے سزا کے خلاف دائر کی گئی اپیل خارج کرتے ہوئے ماتحت عدالت کے سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

مدعی کے وکیل سید مبشر شاہ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم حارث نے 2021 میں صوابی کے علاقے یار حسین کے علاقے میں جائیداد کے تنازعے پر پھوپھی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا جبکہ دوسری پھوپھی کو زخمی کیا تھا۔

صوابی کے سیشن کورٹ نے ملزم کو سزائے موت کی سزا سنائی جس پر حارث نے نظر ثانی کیلیے اپیل دائر کی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم سے خون آلود کلہاڑی بھی برآمد ہوئی اور دیگر شواہد بھی ٹھوس ہیں۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کی اور سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹک ٹاکرثنا یوسف قتل کیس میں نامزد ملزم عمر حیات کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں اہم پیشرفت 
  • جائیداد کے تنازع پر پھوپھو کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت برقرار
  • جائیداد کے تنازع پر پھوپھو کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت برقرار، اپیل خارج
  • صحافی پر حملے کے کیس میں ملزم ارمغان قصوروار قرار
  • مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کا قتل کیس میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کا الزام: یوٹیوبر رجب بٹ کے شریک ملزم سلمان حیدر کے مقدمے میں پیشرفت
  • پاکستانی صحافی برادری ایرانی سرکاری ٹی وی چینل پر اسرائیلی حملے کیخلاف سراپا احتجاج
  • کراچی: ملزم شاہ اسد پر قتل خطا کا جرم ثابت، 8 سال قید،81 لاکھ سے زائد دیت کا حکم