آڈیولیک کیس، علی امین گنڈاپور کیخلاف فرد جرم عائد کرنےکی تاریخ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں درج آڈیو لیک کیس کی سماعت کی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 جولائی کی تاریخ مقرر کردی ہے جب کہ عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے پر شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں بھی مسلسل عدم حاضری پر جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیےگئے۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں درج آڈیو لیک کیس کی سماعت کی۔
وکیل راجا ظہور الحسن نے عدالت کو بتایا کہ علی امین گنڈا پور کی پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 جولائی کی تاریخ مقررکرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ عدالت نے کہا کہ فرد جرم کی کارروائی کے لیے آپ کی حاضری ضروری ہے جس کے بعد سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد مبشر حسن چشتی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور اسلام آباد کے خلاف
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔