ملک بھر میں 20سے 23جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
ملک بھر میں 20سے 23جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 20 سے 23 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔ مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں، جس کے نتیجے میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، سوات، ایبٹ آباد اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جو درجہ حرارت میں کمی اور موسم خوشگوار بنانے کا باعث بنے گی۔ادھر کراچی، حیدرآباد، بدین، تھرپارکر اور خضدار میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی شدت کی بارش ہو سکتی ہے۔مزید برآں، 22 سے 24 جون کے دوران سکھر، لاڑکانہ، دادو اور جیکب آباد میں آندھی کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں جزوی طور پر پانی جمع ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔
محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے، جبکہ عوام سے بھی احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسرکاری افسران اپنے اثاثے ظاہر کریں گے، سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل سینیٹ سے منظور اگلی خبرہانگ کانگ ایس اے آر کی معاشی کامیابیاں ایک ملک، دو نظام کے فروغ کی تصدیق ہے ، چین سرکاری افسران اپنے اثاثے ظاہر کریں گے، سول سرونٹس ایکٹ میں ترمیم کا بل سینیٹ سے منظور بجلی صارفین پر 10فیصد ڈیٹ سروس چارج کی حد ختم کرنے کی تجویز مسترد پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے،ترجمان پاک فوج ججز تبادلے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار نہیں دے رہے، اکثریتی فیصلہ ، سرفراز ڈوگر قائمقام چیف جسٹس برقرار ،تفصیلات سب نیوز پر ملک بھر میں پری مون سون بارشیں کب شروع ہورہی ہیں؟ شہری تیار رہیں! علی امین گنڈاپور کیخلاف آڈیو لیکس کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقررCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ بارش ملک بھر میں کی پیشگوئی علاقوں میں کے دوران
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔