محکمہ موسمیات کی پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک میں 20 جون سے 24 جون تک پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے، جس کے دوران مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں اور ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 20 تا 23 جون کے دوران اسلام آباد، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔ پنجاب کے شہروں راولپنڈی، اٹک، چکوال، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور سیالکوٹ بھی اس بارش کے دائرے میں آئیں گے۔
اس کے علاوہ فیصل آباد، نارووال، جھنگ، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال، دیر، سوات اور مالاکنڈ سمیت خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جب کہ پشاور، مردان اور صوابی میں بھی موسم خوشگوار ہونے کی نوید ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 22 تا 24 جون کے درمیان سندھ کے بالائی علاقے جیسے سکھر، لاڑکانہ، دادو اور جیکب آباد آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔ بلوچستان کے اضلاع ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل اور قلات میں بھی بارشوں کے امکانات موجود ہیں۔
موسمیاتی ادارے نے تنبیہ کی ہے کہ اس دوران تیز ہوائیں چلنے، ژالہ باری اور آندھی کے باعث درختوں کے گرنے، کمزور دیواروں کے منہدم ہونے اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، لہٰذا عوام سے اپیل ہے کہ موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
پنجاب کے بیشتر شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیشگوئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادلوں کے برسنے کے ساتھ ساتھ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سے متعلق بتایا کہ دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ چشمہ اور تونسہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، دریائے جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل، رودکوہیوں اور دریاؤں سے ملحقہ ندی نالوں میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے جب کہ تربیلا ڈیم 89 فیصد اور منگلا ڈیم 61 فیصد تک بھر چکا ہے۔
مون سون چھٹے سپیل کا الرٹ جاری،5 اگست سے بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب کا خدشہ
مزید :