لاہور:

پنجاب کے مختلف شہروں سمیت لاہور میں بھی   حبس اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

لاہور شہر میں موسم خشک، گرم اور حبس زدہ ہوتا جا رہا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی کا سامنا ہے۔ اگرچہ درجہ حرارت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم حبس کی کیفیت کے باعث گرمی کی شدت میں کمی محسوس نہیں ہو رہی اور ماحول مزید تکلیف دہ بنتا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کا موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بارش کے امکانات نہایت کم ہیں۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جو گرمی کی شدت کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ دھوپ میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور خود کو گرمی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گرمی کی شدت

پڑھیں:

کے پی کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی، چند مقامات پر بارش کا امکان

پشاور:

خیبر پختونخوا کے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، بالائی و زیریں دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، تورغر میں پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں کا درجہ حرارت 42 سے 45 تک ریکارڈ کیا گیا۔

پٹن کوہستان اور تخت بھائی میں 40، سیدو شریف سوات میں 38، چترال اور دروش چترال میں 36، دیر بالا میں 35، تیمرگرہ دیر لوئر میں 39، کالام میں 29 اور مالم جبہ میں درجہ حرارت 27 رہا۔

متعلقہ مضامین

  • بارش کے کتنے امکانات؟ محکمہ موسمیات نے اہم خبر دیدی
  • کراچی میں سمندری ہوائیں بحال، مطلع ابرآلود ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
  • کے پی کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی، چند مقامات پر بارش کا امکان
  • لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی، بارش کا کتنا امکان؟
  • ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار، کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان
  • کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی، درجہ حرارت میں کتنا اضافہ ہوگا؟
  • کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے بعدکہی بارش تو کہی بوندا باندی
  • شدید گرمی کا راج برقرار: مری، سوات اور کشمیر میں بارش کی نوید
  • شہرقائد کے مضافاتی علاقوں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا