کراچی میں بوندا باندی اور سندھ کے جنوبی اضلاع میں بارش کی پیش گوئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں آج بوندا باندی کے ساتھ ہوائیں چلنے جبکہ سندھ کے جنوبی اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کراچی کا موسم مرطوب اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ دن کے بیشتر حصے میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، تاہم رات اور صبح کے دوران مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔
کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے جب کہ آئندہ چند روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں فعال رہنے کا سلسلہ جاری رہے گا، جو موسم کو مرطوب اور ہوا کے دباؤ میں تبدیلی کا باعث بن سکتی ہیں۔
اُدھر سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، تاہم صوبے کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں آج آندھی چلنے کا امکان موجود ہے۔
ٹھٹھہ، بدین اور تھرپارکر کے اضلاع میں رات گئے یا صبح سویرے مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، جو ان علاقوں میں درجہ حرارت میں وقتی نرمی لا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم کی صورتحال پر نظر رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خاص طور پر وہ علاقے جہاں آندھی یا ہلکی بارش متوقع ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 4 سے 7 اگست کے دوران بارشوں کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز سے اگلے 3 دنوں میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات سمیت ملحقہ علاقوں میں بادل برسیں گے، ملک کے دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں 4 اگست سے 7 اگست کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز سے اگلے 3 دنوں میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات سمیت ملحقہ علاقوں میں بادل برسیں گے، ملک کے دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہیں۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 4 اگست سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 5 سے 7 اگست کے دوران ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔