اسلام آباد: بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیانے میں ملوث ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد زون نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیانے میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ایجنٹ کی شناخت عرفان نذیر کے نام سے ہوئی جسے اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیائے۔
ملزم نے شہری اور اس کے اہل خانہ کو برطانیہ بھجوانے کے لیے 1 کروڑ روپے وصول کیے
ملزم مذکورہ خاندان کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا۔
ملزم بھاری رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیرون ملک
پڑھیں:
ذہنی پسماندہ لڑکی کے ساتھ زیادتی، سوتیلی ماں ملزم سمیت گرفتار
کراچی:سعید آباد میں ذہنی طور پر پسماندہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں سوتیلی ماں اور ایک مرد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع کیماڑی تھانہ سعیدآباد کے علاقے سو فٹ روڈ یوسف گوٹھ سعیدآباد میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان علی کے مطابق متاثرہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم اور ساتھ دینے والی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے، 16 سالہ متاثرہ لڑکی کو 10 اگست کے روز سوتیلی والدہ عائشہ اپنے ساتھ زینب کو سو فٹ روڈ یوسف گوٹھ خالی مکان میں لیکر گئی جہاں پہلے سے موجود شہزاد نامی ملزم نے سوتیلی والدہ عائشہ کی موجودگی میں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی دماغی طور پر مستحکم نہیں ہے تاہم میڈیکل رپورٹ MLO نمبری 30/2025 کے مطابق لیڈی ڈاکٹر نے تصدیق کی کہ متاثرہ 16 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔