شبلی فراز دل کی تکلیف میں اسپتال منتقل، 48 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
پشاور:
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں 48 گھنٹے تک نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو دل کی تکلیف پر اسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔ انہیں رات گئے پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا تھا، تاہم ان کی حالت تسلی بخش ہے۔
اسپتال میں شبلی فراز کی ڈاکٹرز مکمل نگرانی کررہے ہیں اور انہیں علاج معالجہ فراہم کیا جارہا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کی اس سے قبل انجیو گرافی ہوچکی ہے۔ پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹر سے وہ علاج بھی کروا رہے ہیں۔
ترجمان پی آئی سی رفعت انجم کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو گزشتہ شب ہنگامی طور پر منتقل کیا گیا تھا۔انہیں دل کی تکلیف ہوئی، جس کے بعد ابتدائی علاج کیاگیا۔
پی آئی سی کی ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے شبلی فراز کو آئندہ 24 سے 48 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم آج شبلی فراز کے آئندہ کے علاج کے بارے میں مشاورت کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دل کی تکلیف شبلی فراز
پڑھیں:
کسی کی شیطانیت کو تکلیف پہنچی ہو تو معذرت، جاوید اختر کے متنازع بیان پر لکی علی کا طنز
بھارتی گلوکار لکی علی نے حال ہی میں متنازع بیانات کیلئے مشہور مصنف اور نغمہ نگار جاوید اختر کے ایک بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل جاوید اختر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ فلم شعلے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مذہبی رجحانات پر تبصرہ کر رہے تھے۔ ویڈیو میں جاوید اختر کا کہنا تھا کہ شعلے کی ریلیز کے وقت لوگ (ہندو) آج کی طرح مذہبی نہیں تھے اور اب ایسے مکالمے لکھنا ممکن نہیں رہا۔
اسی دوران انہوں نے ایک تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے راجو ہیرانی سے کہا تھا کہ مسلمانوں کی طرح مت بنو، انہیں اپنے جیسا بناؤ، یہ المیہ ہے کہ تم ان جیسے بن رہے ہو۔‘
Don’t become like javed akhtar, never original and ugly as fack…
— Lucky Ali (@luckyali) October 20, 2025اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے جاوید اختر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس بیان کو ایکس پر ری شیئر کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا جس کے بعد بھارتی گلوکار لکی علی نے بھی ایکس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: ’جاوید اختر جیسے مت بنو‘، لکی علی نے انہیں ’بدتمیز‘ اور ’بدصورت‘ بھی قرار دیا۔
بعد ازاں لکی علی نے ایکس پر ایک اور پیغام میں وضاحت دی کہ ان کا مطلب تکبر کو بدصورتی قرار دینا تھا۔ تاہم انہوں نے طنزیہ انداز میں مزید لکھا کہ ’ شیطانو ں کے بھی جذبات ہوسکتے ہیں اگر کسی کی شیطانیت کو ٹھیس پہنچی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔‘
what I meant was that arrogance is ugly.... it was a mistaken communique' on my part.... monsters may have feelings too and I apologise if I hurt anyones monstrosity.......
— Lucky Ali (@luckyali) October 22, 2025لکی علی کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس پر جاوید اختر کے ناقدین لکی علی کو سراہتے ہوئے مصنف پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔
یاد رہے جاوید اختر خود کو ترقی پسند کہتے ہیں مگر ان کے بیانات اکثر مسلمان کمیونٹی اور پاکستان پر تنقید پر مبنی ہوتے ہیں وہ اپنے ایک بیان میں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر انہیں جہنم اور پاکستان میں سے کسی ایک میں جانے کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ جہنم کا انتخاب کرنا پسند کریں گے۔