ٹی بلز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا.اسٹیٹ بینک
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جولائی ۔2025 )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025 میں ٹریژری بلز (ٹی بلز) سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، جب کہ جون میں سب سے زیادہ ماہانہ اخراج ریکارڈ کیا گیا.
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے دوران ملکی بانڈز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج، آمدنی سے 24 فیصد زیادہ رہا، ٹی بلز میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب 27 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتر ہے تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی نے سرمایہ کاروں کے لیے خطرات میں اضافہ کیا ہے جون میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے صرف 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے ٹی بلز خریدے، جب کہ 11 کروڑ 30 لاکھ ڈالر نکال لیے گئے، مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ محتاط رویہ بھارت کی جانب سے مئی میں 4 روزہ جارحیت اور اس کے بعد بھارتی میڈیا اور سیاسی قیادت کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز بیانات کا نتیجہ ہے، جس سے مزید کشیدگی کے خدشات پیدا ہوئے ہیں.
اگرچہ مالی سال 2025 میں ترسیلات زر ریکارڈ 38 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ کمزور برآمدی ترقی، کمزور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) اور مقامی بانڈز سے بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری کا انخلا پالیسی سازوں کے لیے خدشات پیدا کر سکتا ہے سرمایہ کاروں کی غیر یقینی میں اضافہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے حکومتی کاغذات پر منافع کی شرح میں کمی سے بھی ہوا ہے. اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ کو 11 فیصد تک کم کر دیا جو جون 2024 میں 22 فیصد تھا، جس سے وہ بلند منافع ختم ہو گیا جس نے پہلے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹی بلز کی طرف راغب کیا تھا بینکاروں کا خیال ہے کہ مہنگائی میں مسلسل کمی کے باعث مزید شرح سود میں کمی بھی ممکن ہے، جس کی وجہ سے آئندہ مستقبل میں ٹی بلز پر منافع میں اضافے کے امکانات کم ہیں اسٹیٹ بینک کی شرح میں کمی اور پاک بھارت کشیدگی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا ہے. ملک گیر اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 2025 میں سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج برطانیہ سے ہوا، جہاں سے 92 کروڑ 40 لاکھ ڈالر نکالے گئے جب کہ آمدنی 75 کروڑ ڈالر رہی، متحدہ عرب امارات سے دوسرا سب سے بڑا اخراج ریکارڈ کیا گیا، جو 25 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا، جب کہ وہاں سے آمدنی 27 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھی امریکا کے معاملے میں اخراج، آمدنی سے کہیں زیادہ رہا، امریکا سے سال بھر میں صرف 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی آمدنی ہوئی، جب کہ اخراج 18 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا. ایکویٹی مارکیٹ جو سیاسی اور علاقائی حالات کے معاملے میں بہت حساس ہوتی ہے نے بھی مالی سال 2025 میں نمایاں غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج دیکھا، اس عرصے میں ایکویٹی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد 46 کروڑ ڈالر رہی، جب کہ اخراج 81 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا جو کہ تقریباً دوگنا ہے، بھارتی جارحیت نے مئی میں مارکیٹ کو خاصا متاثر کیا جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید کمزور ہوا ہے.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج مالی سال 2025 میں سرمایہ کاروں اسٹیٹ بینک کی جانب سے لاکھ ڈالر ٹی بلز
پڑھیں:
بٹ کوائن کرپٹو کرنسی ایک لاکھ 16 ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح سے تجاوز کرگئی
اسلام آباد(اوصاف نیوز)دنیا کی مقبول کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ 16ہزار250 ڈالر تک پہنچ گئی جواس کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
ڈیجیٹل کرنسی ایکسچینج کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت برطانوی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 20 منٹ پر 116,000 ڈالر کی حد عبور کرتے ہوئے 116,250 ڈالر تک جا پہنچی۔
واضح رہے کہ بٹ کوائن 2008 میں ساتوشی ناکاموتو کے نام سے کسی نامعلوم شخصیت یا گروہ نے متعارف کرایا تھا۔ یہ کرپٹو کرنسی روایتی مالیاتی نظام سے ہٹ کر بلاک چین ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جس نے گزشتہ چندسالوں میں دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔
بھارتی خاتون ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادیو کو باپ کے ہاتھوں قتل