مالی سال 2025: ٹی بلز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025 میں ٹریژری بلز (ٹی بلز) سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، جب کہ جون میں سب سے زیادہ ماہانہ اخراج ریکارڈ کیا گیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے دوران ملکی بانڈز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج، آمدنی سے 24 فیصد زیادہ رہا، ٹی بلز میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب 27 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتر ہے، تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی نے سرمایہ کاروں کے لیے خطرات میں اضافہ کیا ہے۔
جون میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے صرف 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے ٹی بلز خریدے، جب کہ 11 کروڑ 30 لاکھ ڈالر نکال لیے گئے، مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ محتاط رویہ بھارت کی جانب سے مئی میں 4 روزہ جارحیت اور اس کے بعد بھارتی میڈیا اور سیاسی قیادت کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز بیانات کا نتیجہ ہے، جس سے مزید کشیدگی کے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔
اگرچہ مالی سال 2025 میں ترسیلات زر ریکارڈ 38 ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ کمزور برآمدی ترقی، کمزور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)، اور مقامی بانڈز سے بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری کا انخلا پالیسی سازوں کے لیے خدشات پیدا کر سکتا ہے۔
سرمایہ کاروں کی غیر یقینی میں اضافہ سٹیٹ بینک کی جانب سے حکومتی کاغذات پر منافع کی شرح میں کمی سے بھی ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ کو 11 فیصد تک کم کر دیا، جو جون 2024 میں 22 فیصد تھا، جس سے وہ بلند منافع ختم ہو گیا جس نے پہلے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹی بلز کی طرف راغب کیا تھا۔
بینکاروں کا خیال ہے کہ مہنگائی میں مسلسل کمی کے باعث مزید شرح سود میں کمی بھی ممکن ہے، جس کی وجہ سے آئندہ مستقبل میں ٹی بلز پر منافع میں اضافے کے امکانات کم ہیں۔
سٹیٹ بینک کی شرح میں کمی اور پاک-بھارت کشیدگی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا ہے۔
ملک گیر اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 2025 میں سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج برطانیہ سے ہوا، جہاں سے 92 کروڑ 40 لاکھ ڈالر نکالے گئے، جب کہ آمدنی 75 کروڑ ڈالر رہی، متحدہ عرب امارات سے دوسرا سب سے بڑا اخراج ریکارڈ کیا گیا، جو 25 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا، جب کہ وہاں سے آمدنی 27 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھی۔
امریکہ کے معاملے میں اخراج، آمدنی سے کہیں زیادہ رہا، امریکہ سے سال بھر میں صرف 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی آمدنی ہوئی، جب کہ اخراج 18 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا۔
ایکویٹی مارکیٹ (جو سیاسی اور علاقائی حالات کے معاملے میں بہت حساس ہوتی ہے) نے بھی مالی سال 2025 میں نمایاں غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج دیکھا، اس عرصے میں ایکویٹی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد 46 کروڑ ڈالر رہی، جب کہ اخراج 81 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا، جو کہ تقریباً دوگنا ہے، بھارتی جارحیت نے مئی میں مارکیٹ کو خاصا متاثر کیا، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید کمزور ہوا ہے۔
رابعہ بٹ بھی سوشل میڈیا پر غیرفعال،سوشل میڈیا پر آوازیں اٹھنے کے بعد اداکارہ کا سوشل میڈیا پر پیغام آگیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
شہری کو ایک کروڑ 23 لاکھ کا بل، ’اتنی زیادہ گیس تو پورا شہر استعمال نہیں کرتا ہوگا‘
پاکستان کے بیشتر شہروں میں عوام بجلی اور گیس کے بلوں میں ’اوور بلنگ‘ کی شکایات کر رہے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ راولپنڈی کے علاقے دھمیال کے رہائشی راجہ اللہ دتہ کے ساتھ پیش آیاجب سوئی گیس کمپنی نے ان کو 4 ماہ کی گیس کے استعمال پر ایک کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کا گیس بل بھیج دیا۔
راجہ اللہ دتہ کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنی شکایت لے کر سوئی گیس کے دفتر پہنچے تو عملے نے کہا کہ بل ہر صورت ادا کرنا ہوگا۔ بل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر خوب تنقید کرتے نظرآئے۔ صحافی خرم اقبال نے بل کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے ملک میں غریب رل گیا ہے۔
محکمہ سوئی گیس نے پنڈی کے رہائشی راجہ اللہ دتہ کو 1 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زیادہ کا بل بھیج دیا، بل دیکھ کر شہری چکرا گیا، سوئی گیس کے دفتر گیا تو افسران نے کہا بل تو بھرنا پڑے گا، میرے ملک کا غریب رل گیا۔۔!! pic.twitter.com/1LIbCb72hx
— Khurram Iqbal (@khurram143) July 9, 2025
وسیم نامی صارف نے لکھا کہ اتنا بل تو پورے شہر کو نہیں آتا ہو گا جتنا اس بیچارے کو آگیا۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان کا قانون پتا نہیں کب حرکت میں آئے گا۔
بھرنا پڑے گا مطلب دادا گری ہے اتنا بل تو پورے شہر کو نہیں اتا ہو گا جتنا اس بچارے کو آ گیا پاکستان کا قانون پتا نہیں کب حرکت میں آۓ گا
— Waseem Pizze wala (@pizzewala3339) July 9, 2025
ایک صارف کا بل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا جہنم کے گیس کا کنکشن اس شہری نے دے رکھا ہے جو اتنا بل بھیج دیا؟
کیا جہنم کے گیس کا کنکشن اس شہری نے دے رکھا جو اتنا بل بھیج دیا؟ https://t.co/Cvov9bSc1K
— RAShahzaddk (@RShahzaddk) July 10, 2025
جہاں کئی صارفین نے محکمہ سوئی گیس پر تنیقد کی وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ پہلے بھی اس کا بل 12لاکھ روپے سے زائد کا آچکا ہے اور کئی کئی ماہ بل نہیں ادا کیا گیا۔
پہلے بھی اس کا بل 12لاکھ روپے سے زائد کا آچکا ہے۔ اور کئی کئی ماہ بل نہیں ادا کیا گیا
— M. Umer Khan (@Umer_Journalist) July 9, 2025
ترجمان سوئی گیس کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ محکمے کے نوٹس میں آ چکا ہے اور بظاہر یہ ایک کمپیوٹر سسٹم کی تکنیکی خرابی کا نتیجہ لگتا ہے۔ متاثرہ صارف کا بل درست کر کے نیا بل جلد جاری کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجلی کا بل بلوں میں اضافہ گیس کا بل