پاکستان کے بیشتر شہروں میں عوام بجلی اور گیس کے بلوں میں ’اوور بلنگ‘ کی شکایات کر رہے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ راولپنڈی کے علاقے دھمیال کے رہائشی راجہ اللہ دتہ کے ساتھ پیش آیاجب سوئی گیس کمپنی نے ان کو 4 ماہ کی گیس کے استعمال پر ایک کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کا گیس بل بھیج دیا۔

راجہ اللہ دتہ کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنی شکایت لے کر سوئی گیس کے دفتر پہنچے تو عملے نے کہا کہ بل ہر صورت ادا کرنا ہوگا۔ بل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر خوب تنقید کرتے نظرآئے۔ صحافی خرم اقبال نے بل کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے ملک میں غریب رل گیا ہے۔

محکمہ سوئی گیس نے پنڈی کے رہائشی راجہ اللہ دتہ کو 1 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زیادہ کا بل بھیج دیا، بل دیکھ کر شہری چکرا گیا، سوئی گیس کے دفتر گیا تو افسران نے کہا بل تو بھرنا پڑے گا، میرے ملک کا غریب رل گیا۔۔!! pic.

twitter.com/1LIbCb72hx

— Khurram Iqbal (@khurram143) July 9, 2025

وسیم نامی صارف نے لکھا کہ اتنا بل تو پورے شہر کو نہیں آتا ہو گا جتنا اس بیچارے کو آگیا۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان کا قانون پتا نہیں کب حرکت میں آئے گا۔

بھرنا پڑے گا مطلب دادا گری ہے اتنا بل تو پورے شہر کو نہیں اتا ہو گا جتنا اس بچارے کو آ گیا پاکستان کا قانون پتا نہیں کب حرکت میں آۓ گا

— Waseem Pizze wala (@pizzewala3339) July 9, 2025

ایک صارف کا بل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا جہنم کے گیس کا کنکشن اس شہری نے دے رکھا ہے جو اتنا بل بھیج دیا؟

کیا جہنم کے گیس کا کنکشن اس شہری نے دے رکھا جو اتنا بل بھیج دیا؟ https://t.co/Cvov9bSc1K

— RAShahzaddk (@RShahzaddk) July 10, 2025

جہاں کئی صارفین نے محکمہ سوئی گیس پر تنیقد کی وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ پہلے بھی اس کا بل 12لاکھ روپے سے زائد کا آچکا ہے اور کئی کئی ماہ بل نہیں ادا کیا گیا۔

پہلے بھی اس کا بل 12لاکھ روپے سے زائد کا آچکا ہے۔ اور کئی کئی ماہ بل نہیں ادا کیا گیا

— M. Umer Khan (@Umer_Journalist) July 9, 2025

ترجمان سوئی گیس کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ محکمے کے نوٹس میں آ چکا ہے اور بظاہر یہ ایک کمپیوٹر سسٹم کی تکنیکی خرابی کا نتیجہ لگتا ہے۔ متاثرہ صارف کا بل درست کر کے نیا بل جلد جاری کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بجلی کا بل بلوں میں اضافہ گیس کا بل

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بجلی کا بل بلوں میں اضافہ گیس کا بل بل بھیج دیا سوئی گیس روپے سے اتنا بل گیس کے نہیں ا گیس کا

پڑھیں:

وفاقی حکومت نے پینشن میں 7 فیصد اضافہ کردیا

وفاقی حکومت کے پینشنرز کی پینشن میں 7 فیصد اضافہ کردیا گیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اضافے کا اطلاق ریٹائرڈ سویلین، آرمڈ فورسز اور سول آرمڈ فورسز پینشنرز پر ہوگا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق پینشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہے، یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے پینشنرز پر بھی اطلاق ہوگا۔

وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ 3 سال سے خالی تمام آسامیاں ختم، نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی برقرار رہے گی۔

رواں مالی سال ہر قسم کی سرکاری گاڑیوں، مشینری، آلات کی خریداری، حکومتی اخراجات پر ملک سے باہر علاج اور حکومتی خرچے پر غیر ضروری بیرونی دوروں پر پابندی جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • 1 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد گیس کے بل نے اللہ دتہ کی نیندیں اُڑا دیں
  • ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2025 جاری
  • محکمہ سوئی گیس،عجب سروس ، غضب کہانی
  • محکمہ سوئی گیس کا کارنامہ ؛ غریب شہری کو 1 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کا بل بھیج دیا
  • صدرِ مملکت نے "ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025" کی منظوری دیدی
  • پاکستان میں بجلی کا استعمال کم ہے، اس لیے قیمت زیادہ ہے، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری
  • وفاقی حکومت نے پینشن میں 7 فیصد اضافہ کردیا
  • لاہور میں چینی شہری کے گھر سے 1 کروڑ 80 لاکھ کی چوری، ملزمان گرفتار
  • اسمارٹ فونز کے زیادہ استعمال سے بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، تحقیق