صدرِ مملکت نے "ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025" کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سفارش پر "ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025" کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے بلاک چین اینڈ کرپٹو آفس کے جاری اعلامیہ کے مطابق ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025" کو وزیرِ اعظم شہباز شریف، وفاقی کابینہ اور صدرِ مملکت کی توثیق حاصل ہو چکی ہے۔ یہ قانون "پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتا ہے۔
لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی ایک خودمختار وفاقی ادارہ ہوگا، اتھارٹی کوورچوئل اثاثہ جات سے متعلق اداروں کو لائسنس جاری کرنے کا اختیار ہوگا، اتھارٹی کونگرانی کرنے اور ضوابط کا نفاذ کرنے کے مکمل اختیارات حاصل ہوں گے ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ورچوئل اثاثہ جات
پڑھیں:
ایم 6 موٹروے اور نوشہرو فیروز کی تعمیر، سندھ نے وفاق کو ساڑھے 4 ارب قرض دینے کی منظوری دیدی
کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ خزانہ سندھ نے وفاق کو تعمیراتی منصوبے کے لیے قرض کی منظوری دے دی۔
صوبائی محکمہ خزانہ کے مطابق موٹر وے ایم 6 مٹیاری اور نوشہرو فیروزکی تعمیر کے معاملے پر وفاق کو 4 ارب 51 کروڑ روپے قرض دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
محکمہ خزانہ کے مطابق نوشہرو فیروز کےلیے وفاق کو 3 ارب 49 کروڑ 3 لاکھ 33 ہزار روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ مٹیاری کے لیے ایک ارب 11 کروڑ 15 لاکھ 70 ہزار روپے قرض کی منظوری دی گئی ہے۔
وفاق کو فنڈز جاری کرنے کی حتمی منظوری آج سندھ کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔
Post Views: 5