آئی فون 17 پرو میکس سے متعلق بڑی خبر!
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
ایپل کی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون کے 17 ویں ایڈیشن کے حوالے افواہوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے مطابق آئی فون 17 پرو میکس اپنے ماضی کے ایڈیشنز کے مقابلے زیادہ طاقتور بیٹری کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔ آئی فون 17 پرو میکس بالآخر وہ پہلا آئی فون ہوگا جس میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی۔
5000 ایم اے ایچ کی بیٹری اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں ایک ڈیفالٹ فیچر کی حیثیت اختیار کر گئی ہیں۔
لیکن ایپل کے آئی فون پرو میکس کی لائن میں آئی فون 14 پرو میکس کے علاوہ ہر نئی جنریشن کی فون بیٹری سائز میں معمولی اضافہ کیا جاتا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قومی اسمبلی کے اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، وزیر داخلہ، وزیر خزانہ اور وزیر توانائی سمیت متعدد وزرا اپنے محکموں سے متعلق سوالات کے جوابات دیں گے۔ؕ
ڈان نیوز کے مطابق کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، جس میں مختلف قومی و عوامی امور زیر غور آئیں گے اور وزیر داخلہ، وزیر خزانہ اور وزیر توانائی سمیت متعدد وزرا اپنے محکموں سے متعلق سوالات کے جوابات دیں گے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا جس میں وزیر داخلہ محصول بندی موٹر گاڑیاں مغربی پاکستان ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے۔
اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی اسلام آباد مقامی حکومت ایکٹ 2015 میں مزید ترمیم کا بل پیش کریں گے جبکہ معیاری وقت آرڈیننس 1943 میں مزید ترمیم کا بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
سرکاری نجی شراکتی اتھارٹی ترمیمی بل 2025 اور انکم ٹیکس آرڈیننس میں مزید ترمیم کے بلز بھی پیش کیے جائیں گے جبکہ قائمہ کمیٹی برائے جینڈر مین اسٹریمنگ کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی۔
قومی غذائی تحفظ و تحقیق، دفاع، خارجہ امور اور پٹرولیم کی قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس ایوان میں پیش کی جائیں گی اور اسلام آباد میں کوڑا کرکٹ کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے سے متعلق توجہ دلاو نوٹس پیش کیا جائے گا۔
اسلام آباد کے نجی اسپتالوں اور لیبارٹریوں میں ہوشربا چارجز سے متعلق توجہ دلاو نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔