بانی سے ملنے کی اجازت نہیں ملی، پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل سے واپس روانہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی عمران خان : فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔
بانی پی ٹی آئی سے ملنے کے لیے آنے والے تمام پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل سے واپس چلے گئے۔ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں ایم این اے جاوید اقبال، علی خان جدون، نواز الہیٰ، گلریز اقبال اور ساجد حسین شامل تھے۔
دوسری جانب لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ نے بانی پی ٹی آئی کو گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں 22جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور پیشی کے لیے روبکار بھی جاری کردی ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، سر اٹھا کر واپس آئیں گے: سلمان اکرم
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔لاہور پریس کلب میں شوکت بسرا ، شایان بشیر اور عمر ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں بڑا فرق سامنے آیا ہے جس سے الیکشن پر حملہ ہوا، ہیرا پھیری برسر اقتدار پارٹی کے حق میں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ آئین پر حملہ ہوا ہے جو باعث شرم ہے، آئین میں غیر قانونی ترامیم واپس کرائیں گے، پارلیمان کو بری طرح مفلوج کردیا گیا ہے اورعدالتی نظام کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے ، فیصلہ پارٹی کے بانی کریں گے، عمران خان ڈیل نہیں کریں گے اور سر اٹھا کر واپس آئیں گے۔