لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران خان کو اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں 22 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور پیشی کیلئے روبکار بھی جاری کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ سہیل رفیق نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کے نام حکم نامے میں کہا ہے کہ لاہورمیں بانی پی ٹی آئی کے گھر کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 22 جولائی تک ذاتی حیثیت میں پیش کیا جائے۔
اسلام آباد پولیس نے بانی پی ٹی آئی کےخلاف تھانہ ریس کورس لاہور میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ کیس کی پیروی کیلئے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کیا جائے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے طلبی کے حکم نامے کے ساتھ روبکار بھی جاری کردی۔
کل بروز جمعہ 11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔نوٹیفکیشن جاری
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس جوڈیشل مجسٹریٹ ذاتی حیثیت میں بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
لاہور؛ بیٹی پر فائرنگ کرکے والد نے خود بھی گولی مار لی
لاہور:کاہنہ کے علاقے میں باپ نے بیٹی پر فائرنگ کرکے خود کو بھی گولی مار لی۔
پولیس کے مطابق فرمان اور بیٹی ماریہ کو زخمی حالت میں جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں علاج جاری ہے۔
ملزم فرمان کی بیٹی کو سسرالیوں نے طلاق دے کر میکے بھجوایا تاہم لڑکی کا سابقہ شوہر اور سسرالی دوبارہ جھگڑا کرنے آئے، اس دوران ملزم کے ہاتھ اور بیٹی کی ٹانگ پر گولی لگی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔