data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کیلنڈر 26-2025 جاری کردیا،آغاز حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا، قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے کھیلی جاے گی۔ تفصیلات کے مطابق سیزن کا آغاز 15اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا،جس میں 12 ٹیمیں شامل ہونگی، میچز کوئٹہ اور کراچی میں ہوں گے۔حنیف محمد ٹرافی کی ٹاپ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کیلیے کوالیفائی کریں گی۔قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک کھیلی جائے گی، قائداعظم ٹرافی کے میچز اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہوں گے۔قائداعظم ٹرافی میں 8 ٹیمیں شامل ہونگی 29 میچز پر مشتمل لیگ فارمیٹ کھیلے گی۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا، انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 ریجنل ٹورنامنٹس بھی شیڈول کا حصہ ہے۔ سیزن میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کیلیے کوالیفائنگ راؤنڈ بھی متعارف کروایا گیا ہے۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 10 میں جائیں گی۔سپر 10 مرحلے میں 8 ٹیمیں کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، پشاور، کراچی بلیوز، سیالکوٹ، اسلام آباد، فیصل آباد براہِ راست شامل ہیں۔ سیزن میں چار ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹس بھی سیزن کا حصہ ہونگے جن میں پریذیڈنٹ ٹرافی، پریذیڈنٹ کپ، گریڈ ٹو اور گریڈ تھری شامل ہیں۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد سید کا کہنا تھا کہ 2025-26 کا ڈومیسٹک سٹرکچر میرٹ، مواقع اور مقابلے کی بنیاد پر تیار کیا گیا، قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں کوالیفائر کا نظام شامل کیا گیا، ہر میچ کی اہمیت بڑھا دی گئی، کارکردگی کو بنیاد بنایا گیا، حنیف محمد ٹرافی میں 12 ریجنز کیلیے خود کو منوانے کا سنہری موقع ہے،نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا سپر 10 فارمیٹ معیاری اور سنسنی خیز کرکٹ کو فروغ دے گا،ہمارا مقصد کارکردگی کو دیکھنا اور مستقبل کے عالمی اسٹارز تیار کرنا ہے۔ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز عبداللہ خرم نیازی نے کہا کہ ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو یکساں اہمیت دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حنیف محمد ٹرافی نیشنل ٹی ٹوئنٹی قائداعظم ٹرافی

پڑھیں:

بارش متاثرین کے فنڈ کرپشن کی نظرہوچکے ہیں ،مولانا محمد صالح انڈھڑ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر(نمائندہ جسارت ) جمعیت علما اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و ضلع سکھر کے امیر مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کہا ہے کہ 2022 کے سیلاب و بارش متاثرین کے منہدم مکانات کی تعمیر کے لیے جاری فنڈ کرپشن کی نظر ہو ہوچکے ہیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری سرکاری امدادی فنڈز ہینڈز اور سندھ بینک کی گٹھ جوڑ اور مبینہ بدعنوانی کی نذر ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں متاثرہ خاندان شدید مشکلات کا شکار ہیں اور اپنے گھروں کی تعمیر سے محروم ہیں اس سنگین صورتحال پر جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے امیر مولانا محمد صالح انڈھڑ نے اعلان کیا ہے کہ بدعنوانی اور عوام دشمن اقدامات کے خلاف 2 نومبر کو پنوعاقل سے سکھر تک لانگ مارچ نکالا جائے گا۔انہوں نے عوام، سیلاب متاثرین اور کارکنان ، کسان، اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں، تاکہ کرپٹ مافیا کو بے نقاب کیا جا سکے اور متاثرین کو ان کا حق دلایا جائے۔مولانا محمد صالح انڈھڑ کا مزید کہنا تھاکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو باقاعدہ تحریری درخواست ارسال کی گئی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ متاثرین کے لیے جاری امدادی رقوم براہِ راست ان کے قومی شناختی کارڈ نمبرز کے ذریعے ادا کی جائیں۔تاکہ کسی بھی ادارے یا شخص کی بدعنوانی اور مداخلت کے بغیر یہ رقم حقیقی مستحقین تک پہنچ سکے۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی کا سابق کرکٹر محمد وسیم سے متعلق اہم اعلان!
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ ایشیا کپ کی ٹرافی کی ڈیمانڈ کردی
  • ابوظہبی ٹی10 لیگ: 1xBat مسلسل دوسرے سال بھی آفیشل اسپانسر مقرر
  • حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ زوم پر جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ مرکز تبلیغ اسلام میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں فیصل آباد پہنچ گئیں
  • ریاض سیزن میں بین الاقوامی ہم آہنگی کا رنگ، سویدی پارک میں مختلف ممالک کے ثقافتی ویک کا آغاز
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا
  • بارش متاثرین کے فنڈ کرپشن کی نظرہوچکے ہیں ،مولانا محمد صالح انڈھڑ
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی جاری رکھنے پر متفق ہونا خوش آئند اقدام ہے، حنیف طیب
  • بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری