کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں جیسے ہریانہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، راجستھان، اترپردیش اور اتراکھنڈ میں دلتوں پر ظلم کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر راجیندر پال گوتم نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت والی ریاستوں پر دلتوں، قبائلیوں، پسماندہ اور اقلیتوں پر بڑھتے ہوئے ظلم و جبر کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومتیں اس طرح کے معاملات میں غیر ذمہ دارانہ رویہ دکھا رہی ہیں۔ راجیندر پال گوتم نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پسماندہ اور اقلیتوں بالخصوص درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے لوگوں پر ظلم کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات بی جے پی حکومت ریاستوں میں ہر روز دیکھنے اور سننے کو مل رہے ہیں، ان واقعات پر حکومتوں کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے، یہ واقعات پورے ملک کو شرمندہ کر رہے ہیں۔

راجیندر گوتم نے کہا کہ اس طرح کے واقعات پر کارروائی کرنے کے لئے قومی شیڈول کاسٹ کمیشن بنایا گیا ہے۔ کمیشن میں 6 لاکھ سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں، لیکن درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے تقریباً ساڑھے سات ہزار معاملوں کی ہی سماعت ہوئی ہے، لیکن معاملوں کا کچھ حاصل نہیں رہا۔ انہوں نے سوال کیا کہ شیڈول کاسٹ کمیشن کیوں بنایا گیا ہے، کمیشن میں بڑی تعداد میں ممبران کے عہدے خالی ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ ان واقعات سے پوری دنیا کے سامنے ملک کا وقار مجروح ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں جیسے ہریانہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹرا، راجستھان، اترپردیش اور اتراکھنڈ میں دلتوں پر ظلم کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی تشویش کی بات یہ ہے کہ ایسے واقعات پر حکومتوں کا رویہ انتہائی افسوسناک رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم 2018ء اور 2021ء کے درمیان کے اعداد و شمار کو دیکھیں تو ان تین سالوں میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے لوگوں پر ظلم کے واقعات میں تقریبا 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پر ظلم کے واقعات میں انہوں نے کہا کہ درج فہرست بی جے پی

پڑھیں:

عافیہ صدیقی کی رہائی میں حکومت کا شرمناک چہرہ سامنے آگیا،جماعت اسلامی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت ) اسلام آباد ھائی کورٹ میں امریکا میں سالوں سے بیگناھ قید پاکستانی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی رہائی کیس میں شریف حکومت اور اس کے سرپرستوں کا شرمناک رویہ افسوسناک عمل ہے یہ بات سندھی اور اردو کے کالم نگار اور جماعت اسلامی گھوٹکی کے ضلعی رھنما سردار احمد تبسم گڈانی نے اپنے پریس بیان میں کہی ، انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت میں حکومت کا امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار ایک افسوسناک عمل ہے سردار احمد تبسم گڈانی نے مزید کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ رہائی کی کوششوں میں معاونت نہ کرنے کے وجوہات بھی بتانے سے انکاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • علی امین کے خلاف عدم اعتماد کی تیاری : نمبر گیم پوری، خواجہ آصف نے اپنی حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا
  • روس کی جانب سے طالبان حکومت کوباضابطہ تسلیم کرنے پر چین کا ردعمل سامنے آگیا
  • دنیا میں 5 جنگیں رکوائیں، نوبل امن انعام کا میں بہترین امیدوار ہوں، صدر ٹرمپ
  • عافیہ صدیقی کی رہائی میں حکومت کا شرمناک چہرہ سامنے آگیا،جماعت اسلامی
  • پوری کی پوری بہادری
  • فلسطینیوں کی نسل کشی میں کونسی کمپنیاں ملوث ہیں؟ اقوام متحدہ نے فہرست جاری کردی
  • 11 کروڑ کے بسکٹ کھانے کا الزام، علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا
  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، سرفہرست 10 بلے بازوں میں پاکستانی بیٹسمن جگہ بنانے میں ناکام
  • حکومتِ سندھ کی جانب سے حالیہ اسرائیلی حملوں میں شہید ایرانی کمانڈروں، سائنسدانوں اور شہریوں کو خراجِ عقیدت