Daily Mumtaz:
2025-07-12@14:48:56 GMT

فرخ کھوکھر کا جمیعت علمائے اسلام میں شمولیت کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT

فرخ کھوکھر کا جمیعت علمائے اسلام میں شمولیت کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد کی سماجی شخصیت فرخ کھوکھر نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، باقاعدہ شمولیت کا اعلان مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق فرخ کھوکھر 18 جولائی کو ڈیرہ تاجی کھوکھر میں مولانا فضل الرحمٰن کی موجودگی میں جے یوآئی (ف) میں شامل ہوں گے، فرخ کھوکھر جے یو آئی میں شمولیت کے بعد باقاعدہ اسلام آباد سے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کریں گے۔

فرخ کھوکھر سابق ڈپٹی اسپیکر نواز کھوکھر کے بھتیجے اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے چچازاد بھائی ہیں، امیر جے یوآئی اسلام آباد پیر مفتی اویس عزیز بھی ملاقات میں موجود ہوں گے۔

یاد رہے کہ فرخ کھوکھر خطہ پوٹھوہار کی جانی مانی شخصیت تاجی خان کھوکھر مرحوم کے صاحبزادے ہیں، ان کی جانب سے اپنے فیس بک پیج پر ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ 18 جولائی بروز جمعہ مولانا فضل الرحمٰن کی موجودگی میں ڈیرہ تاجی خان کھوکھر پر شام 4 بجے پریس کانفرنس کی جائے گی، جس میں وہ باقاعدہ جمعیت علمائے اسلام میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

فرخ خان کھوکھر نے مذہبی شخصیات اور بالخصوص قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے ساتھ ختمِ نبوت کے ایشو پر جرات و بہادری سے کردار ادا کرنے پر جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

Post Views: 8.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحم ن علمائے اسلام فرخ کھوکھر میں شمولیت شمولیت کا

پڑھیں:

ن لیگ کا ثمر بلور کو رکنِ قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ

ثمر بلور—فائل فوٹو

حکمراں جماعت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والی ثمر ہارون بلور کو ن لیگ نے رکنِ قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہونے والی ثمر بلور سے متعلق پارٹی قیادت نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیار ولی نے ثمر بلور سے متعلق پارٹی فیصلے کی تصدیق کی ہے۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ثمر بلور ن لیگ میں شامل

وزیراعظم نے کہا کہ ثمر بلور کے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے سے صوبے میں پارٹی مضبوط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایک نشست ثمر بلور اور دوسری نشست ایم پی اے جمشید مہمند کی اہلیہ کو دی جائے گی۔

آج ثمر بلور نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، اس موقع پر وفاقی وزیر امیر مقام بھی موجود تھے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ثمر بلور کی ن لیگ میں شمولیت سے پارٹی خیبر پختونخوا میں مضبوط ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • تاجی کھوکھر مرحوم کے صاحبزادےفرخ کھوکھر کا جمعیت علمائے اسلام ف میں شمولیت کا فیصلہ
  • پیپلز پارٹی وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات پختونخوا سینیٹ الیکشن سے قبل سیاسی جوڑ توڑمیں تیزی
  • اے این پی رہنماء مولانا خانزیب کی شہادت حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
  • خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن سے قبل سیاسی جوڑ توڑ تیز، پیپلز پارٹی وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات
  • مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کا مقصد کیا ہے؟
  • سینیٹ الیکشن، ن لیگ کے اعلیٰ سطح کے وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات
  • مسلم لیگ ن کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال
  • مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
  • ن لیگ کا ثمر بلور کو رکنِ قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ