data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ الٹرا پراپرٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔کمپنی نے اس پیش رفت سے متعلق آگاہی جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ اپنے نوٹس میں دی۔کمپنی کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق نئے قائم کردہ ادارے کو غیر منقولہ جائیداد کی مارکیٹنگ اور ترقیاتی سرگرمیوں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جس میں فروخت اور کرائے دونوں مقاصد کے لیے رہائشی و تجارتی منصوبے شامل ہوں گے۔تاہم کمپنی نے واضح کیا ہے کہ ادارے کا قیام متعلقہ ریگولیٹری منظوریوں اور تمام قانونی ضوابط کی تکمیل سے مشروط ہوگا۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مجوزہ ذیلی کمپنی میں 75 کروڑ روپے تک کی سرمایہ کاری کی منظوری بھی دی ہے، جو ایکویٹی اور/یا سود پر مبنی قرض کی صورت میں فراہم کی جائے گی۔ علاوہ ازیں، کمپنی کی ایک سرمایہ کاری جائیداد مجوزہ ادارے کو لیز پر دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جہاں کثیر المنزلہ کمرشل عمارتیں تعمیر کی جائیں گی، جو کرایہ پر دی جائیں گی۔اسی اجلاس میں بورڈ نے اعزاز منصور شیخ کو دوبارہ تین سالہ مدت کے لیے چیئرمین اور ندیم عطا شیخ کو چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کرنے کی منظوری بھی دی۔مزید برآں بورڈ نے کمپنی کے شیئرز کی فیس ویلیو 10 روپے سے کم کر کے 2 روپے فی شیئر کرنے کی منظوری بھی دی ہے جس کے تحت ہر ایک شیئر کے بدلے پانچ نئے شیئر جاری کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی

ویب ڈیسک : پاکستان میں توانائی کے شعبے میں نئی سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے ہیں، آف شوربڈنگ راؤنڈ میں 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوگئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے انرجی سیکیورٹی وژن کے مطابق مقامی وسائل کی ترقی میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، پاکستان کو 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس oil and gas کے ذخائر کی تلاش کے سلسلے میں اہم حاصل ہوئی ہے۔

اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق زیر سمندر تیل اورگیس کیلئے ڈرلنگ کے دوران سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

سندھ : گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ  

کامیاب بولیاں 53 ہزار 510 مربع کلومیٹر کے وسیع رقبے پر محیط ہیں، انڈس اور مکران بیسن میں بیک وقت ایکسپلوریشن کی حکمت عملی کامیاب رہی۔کامیاب بڈنگ راؤنڈ اپ اسٹریم سیکٹرمیں سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ترکیہ پیٹرولیم،یونائیٹڈ انرجی اورینٹ پیٹرولیم اورفاطمہ پیٹرولیم نے شمولیت کی،اوجی ڈی سی ایل،پی پی ایل،ماڑی انرجیز اور پرائم انرجی کامیاب بڈرز میں شامل ہیں۔

امریکی ادارے ڈیگلیور اینڈ میکناٹن نے پاکستان کے سمندری علاقے میں تقریباً 100 ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ممکنہ ذخائرکا اندازہ لگایا ہے۔ آف شور راؤنڈ 2025 کے ذریعے پاکستان میں توانائی کے نئے باب کا آغاز ہو گیا ہے جو ملکی معیشت اور توانائی کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کیلئے پولنگ جاری

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع، حکومتی فیصلہ
  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ دسمبر میں پاکستان کیلیے ایک ارب ڈالر قسط پر غور کرے گا
  • پی ایچ ایف صدر کی منظوری کے بعد کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب
  • پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع
  • ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛  آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
  • پاکستان کی 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے حوالے سے بڑی کامیابی
  • پاکستان میں 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے کامیاب بولیاں منظور
  • پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کا نیا باب، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
  • اے آئی کا خوف بڑھنے لگا: ٹیکنالوجی کمپنیوں کی زیرزمین پناہ گاہوں پر سرمایہ کاری
  • قومی ائیرلائن کے پرسیشن انجینیئرنگ شعبے کو پاک فضائیہ کے ذیلی ادارے کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی