سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض: عرب دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب نے پہلی بار غیر ملکیوں کو مخصوص علاقوں میں جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا۔
سعودی عرب میں اب تک کسی بھی غیر ملکی شخص کو جائیداد خریدنے اور وہاں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت نہیں تھی۔
نئے قوانین جو کہ آئندہ سال جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوں گے، ان کے مطابق غیر ملکی مخصوص علاقوں میں جائیداد خرید سکیں گے۔
عرب اخبار ’گلف نیوز‘ کے مطابق مذکورہ پیش رفت سعودی حکومت کی سرمایہ کاری کے فروغ اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی توسیع کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔
نیا قانون سعودی کابینہ کی منظوری کے بعد متعارف کرایا گیا ہے، جسے بلدیاتی امور و دیہی ترقی کے وزیر اور جنرل اتھارٹی برائے رئیل اسٹیٹ کے چیئرمین ماجد الحقيل نے سراہا۔
انہوں نے اس قانون کو ’مملکت کے جامع رئیل اسٹیٹ اصلاحاتی ایجنڈے کا تسلسل‘ قرار دیا۔
نئے قانون کے تحت غیر ملکی افراد کو ریاض اور جدہ جیسے بڑے شہروں کے مخصوص علاقوںمیں جائیداد خریدنے کی اجازت دی جائے گی۔ قانون کے مطابق مقدس شہروں، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں جائیداد کی ملکیت اضافی شرائط اور سخت ضوابط سے مشروط ہوگی۔
رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کو ان علاقوں کی نشاندہی کا اختیار حاصل ہوگا جہاں غیر ملکی جائیداد خرید سکتے ہیں۔ اتھارٹی آئندہ 180 دنوں کے اندر آن لائن پلیٹ فارم پر عوامی مشاورت کے لیے عملدرآمدی قواعد و ضوابط جاری کرے گی، ان قواعد میں غیر ملکیوں کے لیے ملکیت کا طریقہ کار، اہلیت کے اصول، اور نگرانی کے نظام شامل ہوں گے، تاکہ معاشی ترقی اور سماجی توازن کے درمیان ہم آہنگی قائم رکھی جا سکے۔
یہ نیا قانون سعودی عرب کے پریمیئم ریزیڈنسی قانون اور خلیجی ممالک کے شہریوں کے جائیداد کے حقوق سے متعلق موجودہ ضوابط سے ہم آہنگ ہے۔
یہ اقدام وژن 2030 کے تحت ہونے والی وسیع اصلاحات کا حصہ ہے، جس کا مقصد معیشت کو تیل پر انحصار سے نکال کر سعودی عرب کو عالمی سرمایہ کاری کا مرکز بنانا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رئیل اسٹیٹ کی اجازت غیر ملکی
پڑھیں:
اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس کا بڑا اعلان ، سی ڈی اے آکشن کا بائیکاٹ ، ٹیکسز نامنظور،، بائیس جولائی کا ہڑتال کا اعلان ، تفصیلات سب نیوز پر
اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس کا بڑا اعلان ، سی ڈی اے آکشن کا بائیکاٹ ، ٹیکسز نامنظور،، بائیس جولائی کا ہڑتال کا اعلان ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز
اسلام اباد (سب نیوز )اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سردار طاہر محمود ۔چوہدری عبدالروف۔چوہدری زاہد رفیق و دیگر نے کہا ہے کہ پراپرٹی فیس میں اضافہ کرکے بجٹ میزائیل اسٹیٹ کو فراہم کردہ ریلیف سبوتاژ نہ کیا جائے۔ پراپرٹی ٹرانسفر فیس اور دیگر چارجز میں اضافہ حکومتی ویژن۔عوام کو چھت کی آسان فراہمی کے متضاد ہے۔22 جولائی کو سی ڈی اے کے سامنے جڑواں شہروں کے رئیلرز۔بلڈرز۔الائیڈ انڈسٹری تالہ بندی کرکے احتجاج کریں گے۔پراپرٹی ٹرانسفر فیس 3 فیصد کرنے کا،نوٹیفیکیشن فوری واپس لیا جائے۔چیرمین سی ڈی اے کو فوری طور پر عہدے سے ہٹادیاجائے ۔سی ڈی اے کی جانب سے پراپرٹی فیس 1 فیصد سے بڑھا کر 3 فیصد کرنے اور دیگرچارجز میں اضافے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
پراپرٹی ٹرانسفر میں بے تحاشا اضافہ کرکے حکومت کی عوام دوست پالیسی کو ناکام بنانے کی کوشش کی ہے۔سی ڈی اے نقشہ جات کی منظوری اور رشوت کا،بازار گرم ہے۔۔پلاٹوں کی آکشن کو آمدنی کا،ذریعہ بناتے ہوئے عوام اور سرمایہ کاروں کا،استحصال کیاجارہاہے۔15 جولائی کو ہونے والی پلاٹس آکشن کا بائیکاٹ کریں گے۔لوگوں کو بھی آکشن میں حصہ نہ لینے کے لئے مہم چلائیں گے۔۔وزیراعظم ۔وفاقی وزیر داخلہ اور وفاقی وزیر تجارت سے معاملہ پرامن طریقے سے حل کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ۔مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے بڑی خبر،، وزیراعظم کا تگڑا فیصلہ ،، ڈاکٹر محمد فخر الدین عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،، تنزلی کا نوٹیفکشن اور وجوہات سب نیوز پر ۔۔۔۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے بڑی خبر،، وزیراعظم کا تگڑا فیصلہ ،، ڈاکٹر محمد فخر الدین عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،، تنزلی... بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات، احتجاج میں عدم شرکت پر لوگوں کو پارٹی سے نہ نکالنے کی درخواست گریڈ18کے آفیسر اویس منظور تار ڑ ڈپٹی ڈی جی انوائرمنٹ ونگ سی ڈی اے تعینات ،ڈی جی کا اضافی چارج بھی مل گیا،تحریری... بلغاریہ کی سفیر ایرینا گانچیواکی چیئر مین سی ڈی اے سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو صدر زرداری منتخب صدر ، قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں: نیئر بخاری موسمیاتی تبدیلی بارے جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے: جسٹس منصور علی شاہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم