کوئٹہ، بی این پی کی مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
مقررین نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ سردار اختر جان مینگل اور انکے خاندان کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائیاں بند کی جائیں۔ بلوچ خواتین کو رہا کیا جائے اور بارڈر کو عوام کیلئے فوری طور پر کھولا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کوئٹہ میں بارڈرز کی بندش، خواتین کی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور بی این پی رہنماؤں پر جعلی مقدمات کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں مرکزی کابینہ، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، مختلف یونٹس کے عہدیداران، کارکنان، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین نے جبری گمشدگیوں، بارڈر بندش اور خواتین کی گرفتاری کے خلاف نعروں پر مشتمل پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ، بی ایس او کے مرکزی چیئرمین بالاچ قادر، ضلع کوئٹہ کے قائم مقام صدر ملک محی الدین لہڑی اور خواتین سیکرٹری منورہ سلطانہ نے خطاب کیا۔ مقررین نے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ سردار اختر جان مینگل اور ان کے خاندان کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائیاں بند کی جائیں۔ بلوچ خواتین کو رہا کیا جائے اور بارڈر کو عوام کے لئے فوری طور پر کھولا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کے خلاف جعلی مقدمات قابل مذمت ہیں، جنہیں ختم کئے جائیں۔ مظاہرین نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منتقل کرنیکی استدعا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250917-01-4
اسلام آباد(آن لائن)ایمان مزاری مبینہ ہراسگی کے معاملہ کی وجہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ یکجہتی کونسل کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کسی اور بنچ میںمنتقل کرنے کی استدعا کر دی گئی جبکہ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ کہاں لکھا ہوا ہے کہ کیس ٹرانسفر کیا جائے؟دوسرے بنچ میں کیس منتقلی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔منگل کوچیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی جگہ معاون وکیل ایمل خان مندوخیل عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ چونکہ ایمان مزاری نے عدالت کے حوالے سے ایک شکایت دائر کر رکھی ہے، اس لیے یہ کیس کسی دوسرے بینچ کو منتقل کر دیا جائے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ کہاں لکھا ہوا ہے کہ کیس ٹرانسفر کیا جائے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ پچھلی سماعت میں اس عدالت میں کچھ معاملات ہوئے تھے، چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہوا تھا اس کورٹ میں؟ یہاں لا افسران کھڑے ہیں کیا ہوا تھا یہاں پر؟عدالت نے کہا کہ مرکزی وکیل نہ صرف پیش نہیں ہوئیں بلکہ غیر حاضری کی کوئی مناسب وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔