پاکستان شوبز کے سینئر اداکار سید محمد احمد نے شوبز انڈسٹری میں معاوضوں کی تاخیر سے ادائیگیوں کا انکشاف کردیا۔ 

اداکار محمد احمد نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پروڈکشن ہاؤسز کے معاوضوں سے متعلق پول کھول دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پروڈکشن ہاؤس ہر پراجیکٹ میں کوشش کرتے ہیں کہ اداکار ان سے فقیر کی طرح پیسے مانگے۔

سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ پہلے معاوضوں پر بات کرنا معیوب سمجھا جاتا ہے اب بھی سمجھا جاتا ہے تاہم اب فنکار اس کیخلاف آواز اُٹھانے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروکشن ہاؤسز فنکاروں سے 9 کے بجائے رات 1 بجے تک کام کرواتے ہیں اور فنکاروں کو نہ چاہتے ہوئے بھی کام کرنا پڑتا ہے مگر جب بات معاوضوں کی ادائیگی کی آتی ہے تو 5 سے 6 ماہ کی تاخیر عام بات ہوگئی ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

انہوں نے کہا کہ کئی مہینوں تک معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کے بعد بھی اداکاروں کو اپنے حالات بتا کر فقیروں کی طرح ان سے پیسے مانگنے پڑتے ہیں جب جا کر چیک ملتا ہے  اور وہ بھی احسان سمجھ کر تھمایا جاتا ہے۔ 

سید محمد احمد کا کہنا تھا کہ ہماری انڈسٹری میں اب معاوضوں سے متعلق مسائل سنگین صورتحال اختیار کر گئے ہیں اور اب وقت کی سب سے بڑی ضرورت پیسہ ہے جس کیلئے آواز اُٹھانا ضروری ہوگیا ہے۔ 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

مہاتیر محمد 100 برس کے ہو گئے، خود کو متحرک رکھنے کا راز افشا کردیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دنیا کے معمر ترین اور متحرک سیاستدانوں میں شمار ہونے والے ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے زندگی کا ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنی 100ویں سالگرہ منائی، جسے انہوں نے نہایت سادگی، وقار اور دانائی سے یادگار بنا دیا۔

ایک صدی پر محیط زندگی، سیاسی مدوجزر، قومی خدمت اور فکری بصیرت سے بھرپور سفر کا جشن مہاتیر محمد نے معمول کے دن کی طرح منایا، جس میں نہ تو کوئی شاندار تقریب ہوئی اور نہ ہی کسی رسمی پروٹوکول کا مظاہرہ۔

اپنی سالگرہ کے روز مہاتیر محمد نے اہلِ خانہ کے ہمراہ کیک کاٹا، دعائیں اور مبارکبادیں وصول کیں اور پھر بغیر کسی تعطیل کے وہ اپنی شناختی سفاری سوٹ میں دفتر روانہ ہو گئے، جہاں وہ اپنے روزمرہ کے معمولات میں مصروف رہے۔ اُن کی یہ باقاعدگی، نظم و ضبط اور کام کے لیے عزم آج بھی نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

بعد ازاں ایک خصوصی لائیو پوڈکاسٹ کے ذریعے مہاتیر محمد نے زندگی کے تجربات، مشاہدات اور اپنی طویل عمر کے راز پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ انسان کی عمر کا تعلق قسمت اور صحت سے ہے اور اگر کوئی شخص مہلک بیماریوں سے محفوظ رہے تو لمبی زندگی گزار سکتا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ صرف بیماری سے بچاؤ کافی نہیں، طویل اور با مقصد زندگی کے لیے شعور، نظم اور جسمانی و دماغی سرگرمی بھی ضروری ہے۔

مہاتیر محمد نے نوجوانوں اور عام افراد کو مشورہ دیا کہ زیادہ کھانے سے اجتناب کریں، ہلکی پھلکی ورزش کو معمول بنائیں، مسلسل مطالعہ کریں، لکھنے پڑھنے سے تعلق رکھیں اور لوگوں سے بات چیت اور مباحثے کے ذریعے ذہن کو متحرک رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کا دماغ زندہ ہے، سوچ رہا ہے، سوالات کر رہا ہے تو آپ واقعی زندہ ہیں۔

انہوں نے اپنی اس بھرپور زندگی کا سہرا اپنی شریکِ حیات 98 سالہ اہلیہ سیتی حسمہ کے سر باندھا اور کہا کہ ان کی زندگی میں مستقل تعاون، دوستی اور جذباتی سپورٹ کے بغیر وہ کبھی بھی ایسی زندگی نہ گزار پاتے۔ مہاتیر نے انہیں نہ صرف ایک اہلیہ بلکہ بہترین دوست، مشیر اور ہمسفر قرار دیا۔

پوڈکاسٹ کے دوران مہاتیر محمد نے عالمی سیاسی منظرنامے پر بھی کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کی پالیسیوں کو جارحانہ، ظالمانہ اور غیر انسانی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنی چاہیے اور طاقتور اقوام کو ان مظالم پر خاموش تماشائی نہیں بننا چاہیے۔

مہاتیر محمد نے چین کے عالمی سیاست میں ابھار اور داخلی زوال کے پہلوؤں پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ چین کا اثر و رسوخ پورے ایشیا پر نمایاں ہے، مگر اس کے اندرونی سیاسی و معاشی چیلنجز کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔

سالگرہ کے دن کی تمام مصروفیات کے باوجود مہاتیر محمد نے دفتر میں خیر خواہوں اور ساتھیوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ ان کے مشیر کے مطابق کسی پُرتعیش تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا بلکہ عملے نے ایک چھوٹا سا کیک کاٹا اور سابق وزیراعظم کو دلی مبارکباد پیش کی۔

مہاتیر محمد کی 100 سالہ زندگی صرف ایک طویل عمر کی کہانی نہیں بلکہ استقلال، بصیرت اور مسلسل جدوجہد کا وہ پیغام ہے جسے دنیا بھر کے رہنماؤں اور عوام کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ ان کی زندگی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر ذہن اور جسم میں توازن ہو، خیالات تازہ ہوں اور مقاصد واضح ہوں تو عمر محض ایک عدد رہ جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کا پاور سیکٹر میں انتہائی ضروری اصلاحات کےلئے وزارت کی کاوشوں کو تسلیم کرنے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اظہار تشکر
  • آسیان ریجنل فورم میں بھی شرمندگی ،پاکستان نے جواب دیکر بھارتی پرو پیگنڈے کا پول کھول دیا
  • قانون سازوں کی تنخواہیں اور ٹیکسز بڑھنے ، سہولیات کی کمی پر سینئر صحافی رؤوف کلاسرا برس پڑے
  • مہاتیر محمد 100 برس کے ہو گئے، خود کو متحرک رکھنے کا راز افشا کردیا
  • 26 ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس، حکومت، اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات کا خیر مقدم
  • پی ٹی آئی کے 26 ارکانِ پنجاب اسمبلی کی نااہلی، اسپیکر کی اپوزیشن و حکومتی ارکان سے ملاقات کی اندرونی کہانی
  • ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی پروڈکشن شروع
  • عمران اشرف شادی کب کریں گے؟ اداکار کی ویڈیو وائرل
  • دورہ بنگلادیش و ویسٹ انڈیز، پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ دوسرے دن بھی جاری