26 ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس، حکومت، اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے 26 معطل ارکانِ اسمبلی سے متعلق نااہلی ریفرنس کے معاملے پر ایک اہم مشاورتی اجلاس سپیکر چیمبر پنجاب اسمبلی میں ہوا۔ اپوزیشن کے معطل ارکان، حکومتی نمائندگان اور دیگر پارلیمانی قائدین نے شرکت کی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے معطل ارکان کو شنوائی کا موقع فراہم کیا۔ جبکہ اجلاس کے دوران حکومتی ارکان کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر بھی باقاعدہ سماعت ہوئی۔ اس دوران حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے باہمی مذاکرات کے آغاز کی تجویز دی گئی، جسے سپیکر ملک محمد احمد خان نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے بھرپور خیر مقدم کیا۔ مشاورت کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے، حکومت و اپوزیشن کی رضا مندی سے سینئر ارکانِ اسمبلی پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا تاکہ مسئلے کا آئینی، قانونی اور پارلیمانی طریقے سے حل نکالا جا سکے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ مذاکرات اور مشاورت پارلیمانی جمہوریت کی روح ہیں۔ مثبت، باوقار اور آئینی طرز عمل کے ذریعے ہر اختلاف کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمانی لیڈرز کی اگلی میٹنگ کل اتوار کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی، جس کی صدارت سپیکر خود کریں گے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے اس مکمل عمل کو ایک مثبت پارلیمانی روایت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام جماعتیںعقل مندی، تحمل اور جمہوری اقدار کو مدِنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھیں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ملک محمد احمد خان پنجاب اسمبلی
پڑھیں:
احتجاج کیس، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی درخواست ضمانت خارج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ پیرکوانسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی ایم این ایز آصف، فضل محمود اور ساجد مہمند کی درخواستوں پر سماعت ہوئی اور عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں منسوخ کردیں۔