ذرائع اسپیکر کے پی اسمبلی کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے میرے پاس کوئی اختیار نہیں۔ اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو جواب دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کے معاملے پر اسپیکر نے اجلاس بلانے سے معذرت کرلی۔ ذرائع اسپیکر کے پی اسمبلی کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے میرے پاس کوئی اختیار نہیں۔ اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو جواب دے دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ 21 جولائی کو سینیٹ انتخابات کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہال فراہم کیا جائے۔ نون لیگ کے بحال ارکان نے الیکشن کمیشن کو خط میں کہا ہے کہ اسپیکر کے پی اسمبلی نے حلف کے لیے اجلاس بلانے سے انکار کر دیا ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو کہیں وہ حلف لینے کے لیے کسی کو نامزد کریں کیونکہ آرٹیکل 225 تین کے تحت ارکان کا حلف ضروری ہے۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ کو حلف سے متعلق آگاہ کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق الیکشنز سے پہلے نئے ممبران کا حلف ضروری ہے، اسپیکر نئے ممبران کے حلف سے متعلق اقدامات کریں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نئے ممبران کا ایک ہفتے میں حلف کا عمل مکمل کیا جائے جبکہ ناہیدہ نور، عارفہ بی بی اور گورپال سنگھ کا حلف نہ لیا جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا اسمبلی اسپیکر کے پی اسمبلی الیکشن کمیشن اجلاس بلانے اسمبلی کا کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں کی بحالی، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا بڑا اقدام

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کے مخصوص نشستوں پر ارکان کی بحالی سے متعلق فیصلے پر کارروائی کا آغاز کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان کی بحالی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں معاملہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے پی کے اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر سماعت 14 جولائی کو کرے گا جس کیلیے مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز ، جے یو آئی، اے این پی اور پیپلز پارٹی کو نوٹسز جاری کردیے گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے مذکورہ جماعتوں کے مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے ارکان کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف لینے کیلئے نون لیگ کی پشاور ہائیکورٹ میں درخواست
  • آئینی انحراف یا دانستہ خلاف ورزی؟ خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے ارکان کی حلف برداری میں رکاوٹ اور سینیٹ انتخابات پر اس کے قانونی اثرات
  • سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کے حلف کے لئے اجلاس بلانے سے معذرت
  • خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان کا نوٹیفکیشن جاری
  • الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کے حلف برداری کیلئے دوسرا خط
  • مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف لینے کیلیے ن لیگ کی پشاور ہائیکورٹ میں درخواست
  • اسپیکر کے پی اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کیلیے اجلاس بلانے سے انکار
  • خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن میں بولیاں لگنا شروع
  • خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں کی بحالی، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا بڑا اقدام