عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں بھی قیمت کم ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہو گئی جب کہ مقامی سطح پر بھی سونا سستا ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر آج پاکستانی مارکیٹ میں بھی واضح طور پر دیکھا گیا، جہاں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایک طرف عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویے نے مارکیٹ کو دباؤ میں رکھا تو دوسری جانب پاکستانی صارفین کے لیے یہ کمی کسی خوش خبری سے کم نہیں۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 25 امریکی ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 ہزار 310 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ یہ کمی نہ صرف مالیاتی تجزیہ کاروں کی توقعات کے برعکس تھی بلکہ اس نے عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے رجحان پر بھی اثر ڈالا ہے۔
ماہرین کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی بہتری اور شرحِ سود کے امکانات نے سرمایہ کاروں کو سونے سے دُور رکھا، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔
عالمی منڈی میں آنے والی اس تبدیلی کا براہ راست اثر پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑا، جہاں فی تولہ (24 قیراط) سونا 2,500 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 53 ہزار روپے پر آ گیا۔ یہی نہیں، بلکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 143 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے ہو گئی۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد اور حیدرآباد سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں کی صرافہ مارکیٹس میں آج کاروباری سرگرمیاں تیز رہیں، کیونکہ خریداروں نے قیمتوں میں آنے والی اس کمی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کمی وقتی بھی ہو سکتی ہے کیونکہ عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال ابھی برقرار ہے اور کسی بھی وقت صورتحال پلٹ سکتی ہے،تاہم موجودہ کمی کو موقع سمجھتے ہوئے شہریوں نے بڑی تعداد میں سونے کی خریداری کو ترجیح دی۔
ماہرینِ مالیات کے مطابق اگلے چند ہفتوں میں اگر ڈالر کی قیمت مستحکم رہی اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں کمی کے آثار نہ بنے تو سونے کی قیمتیں مزید کم ہو سکتی ہیں۔ البتہ جغرافیائی سیاسی حالات یا معاشی بحران کی کوئی نئی لہر اس رجحان کو پلٹ بھی سکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے سونے کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے، جس کی بنیادی وجوہات میں عالمی مہنگائی، کرنسی مارکیٹ میں بے یقینی اور مالیاتی پالیسیوں میں عدم توازن شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت مارکیٹ میں ہو گئی
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔