عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم روکنے، قیدیوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے، علی رضا سید
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
یوم عاشورہ کی مناسبت سے برسلز سے جاری ایک بیان میں کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کی قربانی تمام آزادی پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں پر مظالم بند کروائے، کشمیری قیدیوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے یوم عاشورہ کی مناسبت سے برسلز سے جاری ایک بیان میں کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کی قربانی تمام آزادی پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ ہمیں حضرت امام حسین (ع) کی عظیم قربانی اور حق و انصاف کے لیے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ آج کشمیری بھی اسی جذبے کے ساتھ بھارتی ظلم و جبر کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے کربلا سے سیکھا ہے کہ حق کی راہ میں قربانیاں دینا پڑتی ہیں، ابتک بڑی تعداد میں کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں، بڑی تعداد جبری طور پر لاپتہ اور قید ہے۔ علی رضا سید نے کہا کہ امام عالی مقام نے عظیم قربانی دے کر انسانی اقدار کی حفاظت کی ہے۔ واقعہ کربلا ہمیں انسانی اقدار کے تحفظ اور انسانی حقوق کا خیال رکھنے کا درس دیتا ہے۔ کربلا ظلم کے خلاف جدوجہد کا نام اور درس حریت ہے۔
علی رضا سید نے کہا کہ آج جموں و کشمیر کے عوام کربلا کے عظیم پیغام سے متاثر ہو کر اپنے وطن کی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جس پر بھارتی فوج قابض ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام نے جو طویل مدت سے بھارتی محاصرے، تشدد، ظلم و ستم اور گرفتاریوں کا سامنا کر رہے ہیں، کربلا کے عظیم سانحہ سے درس حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر بھارتی فوج کے قبضے اور بے پناہ مظالم کے باوجود کشمیری عوام اپنے حقِ خودارادیت کے لیے بے خوف ہو کر جدوجہد کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نامور حریت رہنما اور جموں و کشمیر ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک اور انسانی حقوق کے معروف علمبردار خرم پرویز ان نظربندوں میں شامل ہیں جو اس وقت بھی بھارتی جیلوں کی زینت بنے ہوئے ہیں، خاص طور پر شبیر احمد شاہ شدید علیل ہیں اور ہم عالمی برادری خاص طور پر یورپی یونین اور اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ شبیر احمد شاہ اور دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے بھارت پر دبائو ڈالیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ علی رضا سید نے کشمیر کے کے لیے
پڑھیں:
امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
امریکا کے ریپبلکن اکثریتی ایوان نمائندگان (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں روکنے کی ہدایت دینے والی قرارداد منظور کر لی جسے کانگریس کی جانب سے صدر ٹرمپ کے لیے ایک اور علامتی پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر حملہ ہوا تو ایران کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی
قرارداد 214 کے مقابلے میں 208 ووٹوں سے منظور ہوئی جبکہ چار ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیتے ہوئے اس کی حمایت کی۔
یہ قرارداد واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ رکن پرامیلا جے پال نے پیش کی جس میں صدر ٹرمپ کو ہدایت دی گئی ہے کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف امریکی مسلح افواج کی کارروائیاں بند کی جائیں۔
تاہم ماہرین کے مطابق اس قرارداد کی حیثیت زیادہ تر علامتی ہے، کیونکہ حالیہ مہینوں میں بھی کانگریس اس نوعیت کی متعدد قراردادیں منظور کر چکی ہے مگر ان کے نتیجے میں جنگی کارروائیاں نہیں رک سکیں۔
مزید پڑھیے: ایران مذاکرات کے لیے بے تاب، لیکن بامعنی بات چیت ہی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ
قرارداد کی حمایت کرنے والے چار ریپبلکن ارکان میں ٹام بیریٹ (مشی گن)، برائن فٹزپیٹرک (پنسلوانیا)، وارن ڈیوڈسن (اوہائیو) اور تھامس میسی (کینٹکی) شامل ہیں۔
Today, the House PASSED my bipartisan War Powers Resolution to end the war in Iran by a vote of 214-208.
This is a big victory for the vast majority of Americans who want President Trump to end this illegal war and focus on their lives right here at home. pic.twitter.com/ZaE3NtTJdP
— Rep. Pramila Jayapal (@RepJayapal) July 23, 2026
اگرچہ ریپبلکن پارٹی کو ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں معمولی برتری حاصل ہے تاہم اس قرارداد کی منظوری کو صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر اپنی ہی جماعت کے بعض ارکان کے تحفظات کی علامت بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
ادھر امریکی سینیٹ میں بھی ایران سے متعلق ایک علیحدہ مگر ملتی جلتی قرارداد پر ووٹنگ متوقع تھی۔
یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں مزید شدت لانے کا اعلان کیا ہے اور امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی بھی تصدیق کی ہے۔
مزید پڑھیں: ایران کو ایک امریکی فوجی کے قتل کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانی پڑےگی، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ
صدر ٹرمپ نے جمعرات کو ایران اور اس کے اتحادی یمنی حوثی گروپ کو بڑی فوجی سزا دینے کا عندیہ دیا۔ دوسری جانب، عارضی جنگ بندی کے مؤثر طور پر ختم ہونے کے 2 ہفتے بعد امریکی فوج نے ایران پر ایک اور رات فضائی حملے کیے، جس کے جواب میں ایران نے پڑوسی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا امریکی ایوان نمائندگان ایران امریکا کشیدگی ٹرمپ کو جنگ روکنے کی ہدایت ڈیموکریٹ رکن پرامیلا جے پال ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز