سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری، 4 بینچز تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان آئندہ ہفتے کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گے، کوئٹہ رجسڑی میں بینچ ایک چیف جسٹس اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ہے جبکہ بینچ 2 جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کردی گئی۔ سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 4 بینچز تشکیل دیے گئے ہیں، پرنسپل سیٹ پر اسلام آباد میں 2 بینچز، 2 بینچز کوئٹہ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان آئندہ ہفتے کوئٹہ میں مقدمات کی سماعت کریں گے، کوئٹہ رجسڑی میں بینچ ایک چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ہے جب کہ بینچ 2 جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا۔ دوسری جانب اسلام آباد میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل بینچ مقدمات سنے گا، بینچ 2 جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مقدمات کی سماعت سپریم کورٹ آئندہ ہفتے چیف جسٹس اور جسٹس کاز لسٹ
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔