اسلام آباد ہائی کورٹ: آئندہ ہفتے 2 ڈویژن اور 8 سنگل بینچ دستیاب، ڈیوٹی روسٹر جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے دو ڈویژن اور 8 سنگل بینچ دستیاب ہوں گے، چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا۔
اس روسٹر کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار اور جسٹس محمد آصف آئندہ ہفتے کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
پہلا ڈویژن بینچ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہوگا جبکہ دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ہوگا۔
چیف جسٹس کی منظوری سے خصوصی اور لارجر بینچ بھی تشکیل دیا جا سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔