data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے(فائیو بی تھری) نارتھ کراچی کا مسلسل دوسرے روز بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقے میں سیوریج کے پانی کی نکاسی۔ مین ہول، برساتی نالے کی صفائی کے کاموں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔چیئرمین محمد یوسف کا کہنا تھا کہ سیکٹر 5-B-3 کا علاقہ گزشتہ کئی برسوں سے سیوریج کے بدترین مسائل کا شکار ہے۔ سڑکوں پر گندا پانی جمع ہونے کے باعث نہ صرف عوام کو شدید اذیت کا سامنا ہے بلکہ ٹرانسپورٹ اور پیدل گزرنے والوں کے لیے بھی مشکلات پیدا ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پورے سیکٹر کا خود دورہ کر چکا ہوں، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہاں برساتی نالے اور سڑکیں مکمل طور پر تباہ حال ہیں۔ سیوریج کے پانی کی نکاسی کی ذمہ داری دراصل واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ہے لیکن ان کی مجرمانہ غفلت اور عدم توجہی کے باعث عوام کو تکلیف اٹھانی پڑ رہی ہے۔ واٹربورڈ بارہا توجہ دلانے کے باوجود سنجیدگی نہیں دکھا رہا، لہٰذا عوامی سہولت کے پیش نظر ہم ٹاؤن کے فنڈز سے یہ کام کروا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔چیئرمین محمد یوسف نے بتایا کہ دو سے تین روز کے اندر پورے سیکٹر کی صفائی مکمل کرکے سیوریج کے پانی کی نکاسی یقینی بنائی جائے گی۔چیئرمین محمد یوسف نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ستمبر سے فائیو بی تھری میں پیور بلاک کی تنصیب سے گلیو ں کو پختہ کرنے اور سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی شروع کیا جائے گا، ان شاء اللہ یہ علاقہ بھی نیو کراچی ٹاؤن کے دوسرے ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لا کر عوام کو بہتر شہری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

 

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محمد یوسف سیوریج کے

پڑھیں:

ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام نوشکی میں ای کامرس تربیتی کورس کامیابی سے مکمل

کوئٹہ:

نوجوانوں کو باصلاحیت اور خود مختار بنانے کے لیے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام ضلع نوشکی میں ای کامرس تربیتی کورس کامیابی سے مکمل ہوگیا۔

تربیتی کورس میں 100 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔ تربیتی کورسز میں ای کامرس، فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈیزائننگ اور بزنس مینجمنٹ کی تربیت فراہم کی گئی۔

کورس میں طالبات کو عالمی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

تربیتی کورس کا مقصد خواتین کو خود مختار بنانا تھا تاکہ وہ معاشرہ میں باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ تربیتی کورس کی اختتامی تقریب میں کامیاب طالبات میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے۔

کورس میں شریک طالبات کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کورس کی سہولت فراہم کرنے پر ہم ایف سی بلوچستان اور پاک آرمی کے شکر گزار ہیں۔

طلبہ نے کہا کہ یہ تربیت ہمارے لیے نیا آغاز ہے، اب ہم عالمی ڈیجیٹل دنیا میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔ ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سمیت مختلف اسکلز سے ہم گھر پر رہ کر بھی کام کر سکیں گی۔

ڈیجیٹل کورس کے اساتذہ کا کہنا تھا کہ ایف سی بلوچستان نے جدید لیب اور لیپ ٹاپس فراہم کیے جن سے طالبات نے عملی طور پر سیکھا اور کمانا بھی شروع کیا۔

علاقے کے عمائدین نے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے احسن اقدام کو نوجوانوں کی ترقی اور خودکفالت کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔

متعلقہ مضامین