Jasarat News:
2026-07-24@09:56:55 GMT

کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ ہفتے بارشوں کی پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواو¿ں کا نیا سلسلہ 13 جولائی سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، اس سسٹم کے تحت 13 سے 16 جولائی کے دوران بلوچستان کے مشرقی و جنوبی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ سسٹم بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، ژوب،
قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، زیارت، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، بولان، بارکھان، نصیرآباد، قلات، لسبیلہ، خضدار، آواران، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ سندھ کے کئی مقامات پر 15 سے17 جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے جس دوران تھرپارکر، میرپور خاص، سانگھڑ، سکھر، لاڑکانہ، دادو اور حیدرآباد میں بارش ہوسکتی ہے جب کہ کراچی میں 15 سے17 جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ملک کے کئی مقامات پر آج سے 17 جولائی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جولائی کے دوران محکمہ موسمیات کا امکان ہے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان