data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، اور بالائی علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جن سے طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کرم اور باجوڑ سمیت کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، جب کہ پشاور، مالم جبہ اور کالام میں درجہ حرارت بھی کم رہنے کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 11 سے 17 جولائی تک بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں اور سیاحوں کو ندی نالوں، دریاو?ں اور پہاڑی علاقوں سے دور رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-08-9
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ جاں بحق افراد کا تعلق ضلع قصور سے تھا، ان افراد کی لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
  • خیبرپختونخوا کابینہ میں شامل وزراکو قلمدان مل گئے
  • لاہور،ہائیکورٹ روڈ پر بار کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں ٹریفک جام ہے
  • شہرکے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کے باعث شہری دورسے پانی بھربے پرمجبورہے
  • محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا
  • پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی
  • القرآن
  • کراچی میں آج ہلکے زلزلے محسوس کیے گئے
  • کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، محکمہ موسمیات
  • ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ