9 مئی مقدمات: عمر سرفراز چیمہ، یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
فائل فوٹوز
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عمر سرفراز چیمہ کی 4 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عمر سرفراز چیمہ کی دو مقدمات پر ضمانت کا فیصلہ 16جولائی جبکہ دیگر دو مقدمات میں ضمانت پر فیصلہ 19جولائی کو ہوگا۔
عدالت نے دو مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت پر سماعت 17 جولائی تک ملتوی کر دیں، آئندہ سماعت پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت پر فیصلہ ہو گا۔
عمر سرفراز چیمہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد نے جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے سمیت دیگر مقدمات میں رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا اور الگ الگ ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ضمانت کی درخواستوں پر ڈاکٹر یاسمین راشد عمر سرفراز چیمہ یاسمین راشد کی مقدمات میں پر فیصلہ
پڑھیں:
گلشن اقبال میں تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا، شہری معجزانہ طور پر محفوظ، مشتعل افراد کا کلینر پر تشدد
کراچی:شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں رب میڈیکل کے قریب منگل کی شب ایک تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے قریب سے گزرنے والے شہری اور دیگر گاڑیاں بڑے حادثے سے محفوظ رہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈمپر اچانک توازن کھو بیٹھا اور سڑک پر الٹ گیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
حادثے کے فوراً بعد ڈمپر کا ڈرائیور اور ایک اور شخص موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد مشتعل شہریوں نے ڈمپر کے کلینر کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہوگئی جب بعض افراد نے ڈمپر کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بروقت مداخلت کرتے ہوئے گاڑی کو جلائے جانے سے بچا لیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ حادثہ سڑک پر موجود گہرے گڑھوں اور جاری کھدائی کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈمپر کا توازن بگڑ گیا اور وہ الٹ گیا۔