’مریم نواز زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: لاہور میں گالیاں نکالنے والے شخص نے معافی مانگ لی، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
لاہور میں بارش کے کھڑے پانی کی ویڈیو بنانے والے شخص کے کیمرے میں آکر پنجاب حکومت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گالیاں دینے والے شخص نے گرفتاری کے بعد اپنے کیے پر معافی مانگ لی۔
شہری نے بارش کے کھڑے پانی کی ویڈیو بنانے والے شخص کے کیمرے میں اچانک آکر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حکومت پنجاب کو برا بھلا کہنا شروع کردیا تھا۔
چچا نے جو زبان استعمال کی وہ قابلِ مذمت ہے لیکن اس طرح معافی کی ویڈیوز بنوا کر آپ خود اپنا مذاق بنواتے ہیں۔ اگر ان کے ادا کئے گئے الفاظ قانون کے مطابق قابلِ گرفت تھے تو آپ مقدمہ چلاتے یہ ویڈیو بنوا کر کیا حاصل ہو گا؟ pic.
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) July 12, 2025
گالیاں نکالنے والے شخص نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حوالے سے بھی نازیبا الفاظ استعمال کیے اور کہاکہ سپہ سالار نے ہی ان لوگوں کو قوم پر مسلط کیا ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، جس کے بعد اس کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔
گالیاں نکالنے والے شخص نے حکومت سے معذرت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پنجاب پولیس فیلڈ مارشل عاصم منیر گالیاں لاہور مریم نواز معافی مانگ لی وزیراعلٰی پنجاب وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس فیلڈ مارشل عاصم منیر گالیاں لاہور مریم نواز معافی مانگ لی وی نیوز والے شخص نے
پڑھیں:
زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے: مریم نواز
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اوزون ہماری ماحولیات کی محافظ ہے اسے بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے، اوزون کی تباہی کا مطلب، امراض، فصلوں کی بربادی اور نسلِ نو کے مستقبل کے لئے خطرات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں کے انداز بدل دیئے، پنجاب حالیہ تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے، پہلی بار پنجاب کیلئے جامع ماحولیاتی پالیسی دی تاکہ زمین بچوں کے لئے محفوظ رہ سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائیں جو کلین انرجی سے چلتی ہیں اور آلودگی کم کرتی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ”پلانٹ فار پاکستان“ مہم کے ذریعے شجرکاری کر کے فضا کو ازسرِنو سانس لینے کے قابل بنایا جا رہا ہے، پنجاب تیزی سے گرین انرجی، سولرائزیشن اور ماحول دوست منصوبوں کی طرف بڑھ رہا ہے، اوزون پروٹیکشن محض حکومت کی نہیں ہر شہری کی ذمہ داری ہے اپنا کردار ادا کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی فضا، پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ بنانے میں ہاتھ بٹائیں، پنجاب سرسبز، صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے، سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا۔
Post Views: 4