پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ احتجاج آئین و قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے، پُرامن احتجاج اور تحریک سب کا جمہوری حق ہے، مگر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، قاسم اور سلیمان کو خوش آمدید کہتے ہیں مگر قانون شکنی کی تو گرفتاری ہوگی۔
پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے، مگر کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
گورنر نے کہا کہ ہم قاسم اور سلیمان کو خوش آمدید کہتے ہیں، مگر اگر آئین و قانون کو پامال کیا گیا تو گرفتاریاں بھی ہوں گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی آئینی دائرے میں رہتے ہوئے تحریک چلائے، وہ قابلِ قبول ہے، لیکن قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن ہمارے لیے ایک امتحان ہے، اور اپوزیشن کی کوشش ہو گی کہ وہ پانچ نشستیں حاصل کرے۔
انہوں نے عندیہ دیا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد سیاسی صورتحال میں ممکنہ طور پر عدم اعتماد کی تحریک پر غور کیا جا سکتا ہے۔
بات چیت کے دوران گورنر خیبرپختونخوا نے طنزیہ انداز میں کہا، ”ایسا نہ ہو کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور تحریک چلائیں اور پیچھے سے سیلاب آ جائے۔“
انہوں نے مزید کہا کہ صرف وہی تحریک کامیاب ہو گی جو پاکستان کے آئین کو فالو کرے۔

فاٹا مرجر کے حوالے سے سوال پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ”مرجر ریورسل“ کی کوئی بات نہیں ہو رہی، البتہ اس سلسلے میں ایک جرگہ تشکیل دیا جا رہا ہے تاکہ تمام فریقین کو اعتماد میں لیا جا سکے۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی نے کہا

پڑھیں:

پاکستان میں امن کی ضمانت کابل کو دینا ہوگی، وزیر دفاع

اسلام آباد:

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کابل کی طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہی بند کر دے، پاکستان میں امن کی ضمانت کابل کو دینا ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے واضح کیا کہ ٹی ٹی پی ہو یا بی ایل اے ہو پاکستان میں دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے دراندازی مکمل بند ہونی چاہیے کیونکہ دہشت گردی پر پاکستان اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ثالث ہمارے مفادات کی مکمل دیکھ بھال کریں گے اور دہشت گردی کی روک کے بغیر دو ہمسایوں کے تعلقات میں بہتری کی گنجائش نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت آہستہ آہستہ تنہائی کا شکار ہو رہی ہے، پی ٹی آئی کے لوگ اپنے سیاسی مفادات کی بات کرتے ہیں لیکن یہ ملک نیازی لاء کے تحت نہیں چل سکتا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سابق فاٹا کے لوگ سمجھتے ہیں وفاقی حکومت مخلص ہے جہاں ضرورت ہو ہم طاقت کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں، ہم نے اس مٹی کے مفاد کا تحفظ کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے؛ گورنر فیصل کریم کنڈی
  • کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی
  • گورنر خیبرپختونخوا سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات،‘متحد ہو کر صوبے کو پرامن بنائیں گے’
  • پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ملاقات کررہے ہیں
  • امریکی دھمکیوں اور اسرائیلی جارحیت کی حمایت سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، شیخ نعیم قاسم
  • امریکی دھمکیوں اور اسرائیلی جارحیت کی حمایت سے کچھ بدلے گا نہیں ہوگا، شیخ نعیم قاسم
  • اسرائیل کی جارحیت کا اصل حامی امریکہ ہے، شیخ نعیم قاسم
  • پاکستان میں امن کی ضمانت کابل کو دینا ہوگی، وزیر دفاع
  • خیبر پختونخوا کابینہ کی حلف برداری، گورنر فیصل کریم کنڈی نے اراکین سے حلف لیا
  • پشاور ریلوے نظام بہتر بناکر سیاحت، تجارت بڑھائی جا سکتی: فیصل کنڈی