قاسم اور سلیمان آئین کو ہاتھ میں لیں گے تو گرفتاری تو ہوگی، فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیٹے پاکستان آئیں ہم انہیں ویلکم کریں گے، قاسم اور سلیمان پاکستان کے آئین کو ہاتھ میں لیں گے تو گرفتاری تو ہوگی۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک چلانا سب کا جمہوری حق ہے، احتجاج آئین اور قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پر امن احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔جبکہ گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئیں ہیں۔