190 ملین پاؤنڈ کیس، شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سابق چیئرمین اسیٹ ریکوری یونٹ اورسابقہ مشیر خاص برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کا مرکزی کردار ثابت، شہزاد اکبر پر الزام ہے کہ اس نے ایک غیر قانونی سکیم کا ماسٹر مائنڈ بن کر پاکستان کو مالی نقصان پہنچایا،تحقیقات کے مطابق’’ مرزا شہزاد اکبر نے 6 نومبر 2019 کو رازداری کے معاہدےDeed of Confidentiality) پر دستخط کیے‘‘190 ملین پاؤنڈ کی رقم بحریہ ٹاؤن، کراچی کے ذمہ داری اکاؤنٹ سے رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان کے نام “نامزد اکاؤنٹ” میں منتقل کی گئی، ذرائع کے مطابق معاہدے میں شریک ملزم ضیاء المصطفیٰ نسیم نے بھی دستخط کیے اور اس رقم کو اسٹیٹ آف پاکستان کا اکاؤنٹ ظاہر کیا گیا، مخصوص اکاؤنٹ (بحریہ ٹاؤن کی ذمہ داری کا اکاؤنٹ) کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کا اکاؤنٹ ظاہر کر کے رجسٹرار سپریم کورٹ کے نام کر دیا ۔
IMG_2156
ریکارڈ کے مطابق، مرزا شہزاد اکبر نے 4 سے 8 فروری اور 22 سے 26 مئی 2019 تک برطانیہ کے دورے کیے ، ذرائعان دوروں میں شہزاد اکبر نے برطانوی ہوم سیکرٹری اور نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈی جی سے سول ریکوری اور حوالگی کے معاملات پر بات چیت کی، ذرائع کے مطابق فروری اور مئی 2019 میں شہزاد اکبر نے برطانیہ کے دوروں میں این سی اے حکام سے ملاقاتیں کر کے فنڈز واپسی کا خفیہ روڈ میپ تیار کیا۔
شہزاد اکبر نے بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایف بی آر، ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک نمائندوں کو رقم کی واپسی کے معاملے میں شامل نہیں کیا، ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کی بدینتی کے باعث سپریم کورٹ آف پاکستان کو شدید مالی نقصان پہنچا،
شہزاد اکبر کی اس بدنیتی کی وجہ سے 190 ملین پاؤنڈ( تقریباً 50 ارب پاکستانی روپے) ریاست کی بجائے بحریہ ٹاؤن کو فائدہ دینے کیلئے استعمال ہوئے، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ کے تشکیل نوٹیفکیشن اور کابینہ اجلاس سے قبل 6 نومبر کو ڈیڈ پر دستخط کرنا بھی ملزم کی بدنیتی کا ثبوت ہے، نومبر 2019 کے آخری ہفتے میں کابینہ کے اجلاس سے پہلے برطانیہ سے پاکستان کو جرائم کی رقم منتقل کی گئی، سابق وزیراعظم (بانی پی ٹی آئی) کے نوٹ اور اعظم خان کے بیان سے واضح ہے کہ ؛’’شہزاد اکبر، سابق وزیراعظم اور اعظم خان کی ملاقات دو مارچ 2019 کو ہوئی جس میں این سی اے سے تصفیہ اور رقم کی پاکستان منتقلی پر بات ہوئی ‘‘اے آر یو (ARU) کے دائرہ اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے سابق وزیراعظم کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کی، ذرائع کے مطابق ملزم شہزاد اکبر نے 3 دسمبر 2019 کو کابینہ میں معاہدہ پیش کیا مگر چھپایا کہ وہ 6 نومبر کو پہلے ہی خفیہ معاہدے پہ دستخط کر چکا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ: سابقہ میاں بیوی کے درمیان پلاٹ کی مشترکہ ملکیت برقرار، مہر اور زائد نان نفقہ کا دعویٰ مسترد
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر نے ا ف پاکستان ملین پاو نڈ اکاو نٹ
پڑھیں:
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 20 ملین یورو کے معاہدے پر دستخط
سٹی 42 : پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 20 ملین یورو کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق معاہدے پر پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت 20 ملین یورو کی گرانٹ گورننس کی بہتری اور کاروباری ماحول کو سازگار بنانے کے لئے استعمال ہوگی ۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کے نجی شعبے، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مسابقت کو بڑھانا ہے۔
ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر
سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے اس موقع پر کہا کہ مسلسل تعاون اور شراکت داری پر یورپی یونین کے مشکور ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام اُڑان پاکستان منصوبے کے ذریعے نجی شعبے کی ترقی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے اہداف سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔
سفیر یورپی یونین رینا کیونکا نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کو ایک مضبوط، جامع، اور مسابقتی معیشت بنانے میں مدد دینے کے لیے یورپی یونین کے عزم کا مظہر ہے۔ انہوں ںے بتایا کہ ہم خواتین کی زیر قیادت کاروباروں، اور نجی و سرکاری شراکت داریوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں تاکہ پاکستان کا مستقبل زیادہ پائیدار اور خوشحال ہو ۔
ایسے کھلاڑی کو زیادہ موقع دیا جائیگا جو انٹرنیشنل پلان پر پورا اترتے ہونگے؛ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن