تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے آنی چاہیے، فضل الرحمان نے علی امین گنڈاپور حکومت کا تختہ الٹنے کی تجویز دیدی
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی ہونی چاہیے، لیکن ضروری ہے کہ یہ پی ٹی آئی کے اندر سے ہو کیوں کہ ان کی اکثریت ہے، اس وقت ہمارا صوبہ سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، یہ حکومت مسلح لوگوں کو ماہانہ بھتے بھیجتی ہے۔ صوبے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ پارٹی مشاورت سے کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سے ملاقاتیں ابتدائی مراحل میں ہیں، سینیٹ انتخابات سے متعلق کیا ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے اس پر ابھی تبصرہ نہیں کر سکتا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت کے دوران مکمل امن و امان تھا، لیکن آج صوبے میں امن و امان کی صورت حال بہت خراب ہے، جبکہ سندھ میں ڈاکوؤں کا راج ہے۔
انہوں نے کہاکہ چاہتے ہیں دوستوں کے مشورے سے خیبرپختونخوا کے معاملات پر اے پی سی بلائیں، پی ٹی آئی اگر اپنا رویہ تبدیل کرے تو ان سے بات ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں سے ہمارا اختلاف رائے ہے کسی سے کوئی دشمنی نہیں، ہم مسلح گروہوں کو تسلیم نہیں کرتے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ فاٹا کا انضمام غلط فیصلہ تھا، ہمیں پہلے ہی یقین تھا کہ یہ نظام نہیں چل سکے گا۔
انہوں نے کہاکہ فاٹا انضمام کے معاملے پر جو کمیٹی بنائی گئی ہے اس کے حوالے سے ابھی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں، ہم کل اس معاملے پر قبائل کا ایک گرینڈ جرگہ منعقد کرنے جارہے ہیں جس میں اس حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امن و امان صورت حال پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی خیبرپختونخوا حکومت سیاسی تبدیلی سیاسی کشمکش مولانا فضل الرحمان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امن و امان صورت حال پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی خیبرپختونخوا حکومت سیاسی تبدیلی سیاسی کشمکش مولانا فضل الرحمان وی نیوز مولانا فضل الرحمان فضل الرحمان نے انہوں نے کہاکہ پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
وفاقی وزیر پلاننگ و ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی خواہش ہے کہ ٹیکسوں میں کمی لائی جائے، لیکن اس کے لیے ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا۔
ساہیوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تنخواہ دار طبقہ ٹیکس چوری کا بوجھ اٹھاتا ہے۔
مزید پڑھیں: عوام کے لیے خوشخبری، ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
انہوں نے کہاکہ بجلی، گیس اور توانائی بحران پر قابو پانا حکومت کی ترجیح ہے، حکومت ملی تو معیشت سمیت تمام شعبے تباہ حال تھے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ بجلی کے نرخوں میں بھی کمی لائے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت ہماری مسلح افواج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہی ہیں۔
احسن اقبال نے کہاکہ افواج پاکستان کے افسران اور جوان جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، اس وقت بھارت کی سیاست دیوالیہ پن کا شکار ہے۔
انہوں نے کہاک بھارتی حکومت پاکستان کا نام لے کر اپنے عوام کو بھڑکاتی ہے، اور پھر پاکستان دشمنی کے نام پر ووٹ حاصل کیے جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احسن اقبال بجلی قیمت ٹیکس چوری وفاقی وزیر منصوبہ بندی وی نیوز