وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واضح کیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے لاہور روانہ ہو رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ قافلہ کسی احتجاج کے لیے نہیں بلکہ غیر آئینی اقدامات کے خلاف پُرامن ردعمل اور جمہوریت کے حق میں یکجہتی کا مظاہرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی کے معطل اپوزیشن ارکان کی نااہلی ریفرنس پر حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں قائم

ان کا کہنا تھا کہ ہم امن، محبت، بھائی چارے اور رواداری کا پیغام لے کر جارہے ہیں۔ ہمارا مقصد انتشار نہیں بلکہ جمہوری نمائندوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

گرفتاریاں ممکن نہیں، صرف پارلیمنٹیرینز جا رہے ہیں، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قافلے میں شامل تمام افراد منتخب پارلیمنٹیرینز ہیں اور کسی قسم کی گرفتاری کی گنجائش نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی: 26 معطل ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنسز، اسپیکر کی جانب سے ذاتی سماعت کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہونے والا، ہمارا پنجاب والوں سے رابطہ ہے، وہ بھی پارلیمنٹیرینز ہیں، ہم آئینی دائرے میں رہتے ہوئے گفتگو کریں گے۔

اجلاس، رہائش اور عبادات کا شیڈول بھی طے

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ قافلہ جہلم کے قریب نمازِ ظہر ادا کرے گا، جبکہ رات کو پارٹی قیادت لاہور میں قیام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وفد کی رہائش کا مکمل انتظام کرلیا گیا ہے۔

پس منظر: پنجاب اسمبلی کے واقعات پر ردعمل

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں پنجاب اسمبلی کے متعدد ارکان کو ڈی سیٹ کیے جانے اور سیاسی کشیدگی کے باعث پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسپیکر پنجاب اسمبلی اور معطل اپوزیشن ارکان کے درمیان ملاقات، نااہلی ریفرنس پر مشاورت

خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے لاہور کا دورہ اسی تسلسل میں اظہارِ یکجہتی کے طور پر دیکھا جارہا ہے، جسے سیاسی استحکام اور آئینی احترام کی ایک نئی کاوش بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی کے کے لیے

پڑھیں:

مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی کاموں پر اظہار اطمینان
  • مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات
  • بانی پی ٹی آئی کے نامزد اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی تقرری مشکلات کا شکار
  • مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ
  • بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنانے کیلئے27 ویں ترمیم کی بازگشت
  • ٹی ایل پی پر پابندی اچھی بات ہے، کسی دہشتگرد تنظیم سے بات نہیں کرنی چاہیے: اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • بھارت خفیہ پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی
  • بھارتی قومی اسمبلی (لوک سبھا) کے 93 فیصد ارکان کروڑ و ارب پتی بن گئے، عوام بدحال؛ رپورٹ
  • خیبرپختونخوا کابینہ کے 10 ارکان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا