پنجاب کے شہری مر رہے ہیں اور انسانی حقوق کے علمبردار سو رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے شہریوں کو بلوچستان میں شناختی کارڈ دیکھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انسانی حقوق کے علمبردار اس ظلم پر خاموشی کی چادر اوڑھے ہوئے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایک بار پھر 9 پنجابیوں کو ان کی شناخت کی بنیاد پر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، ایک ہی گھر سے تین جنازے اٹھنا کسی المیے سے کم نہیں، شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ریاست کو اب اس وحشت کا سخت ترین جواب دینا ہوگا۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے چیمپئنز کو ہر جگہ مظلوم نظر آتے ہیں لیکن جب پنجاب کے بے گناہ لوگ چن چن کر مارے جاتے ہیں تو انہیں گویا نیند کی گولیاں دے دی جاتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت کی اولین ترجیح صحت کا شعبہ ہے، وزیراعلیٰ دن رات صوبے میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے میں مصروف ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ صحت کارڈ بدستور نجی اسپتالوں میں استعمال ہو رہا ہے، جبکہ سرکاری اسپتالوں میں اس کے غلط استعمال کے باعث اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ صحت کارڈ سے متعلق آڈٹ رپورٹس جلد پبلک کی جائیں گی تاکہ تمام حقائق عوام کے سامنے آئیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی کالز کا پنجاب حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑا اور نہ ہی آئندہ پڑے گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف اپنی تحریک کے لیے خیبرپختونخوا حکومت سے فنڈز نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سخت اور فوری اقدامات ناگزیر ہیں، روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہو رہے ہیں اور ریاست کو اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری قوت استعمال کرنی چاہیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
گندم کا پیسہ کس نے کھایا؟
لاہور( نیوز ڈیسک) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں عثمان بزدار، پرویز الہٰی اور فرح گوگی نے گندم کا پیسہ کھایا۔
عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک فتنہ گروپ کا کام سازش کرنا اور فیک نیوز پھیلانا ہے، بڑے بڑے دانشور آڈٹ رپورٹ پڑھے بغیر تبصرے کر رہے ہیں۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے بعد اب پنجاب سدھار نے کی مہم شروع کردی گئی ہے، پنجاب میں امن و امان برقرار رکھنا حکومت کی ذمے داری ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور میں ڈکیتی کے واقعات کی شرح میں 43 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے، گجرات میں ڈکیتی کے واقعات کی شرح 23.5 فیصد کم ہوئی ہے جبکہ ملتان میں ڈکیتی کے واقعات میں 50 فیصد کمی آئی ہے۔
مزید پڑھیں:باجوڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، اے این پی رہنما سمیت 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی