محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
کراچی:
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدیدحبس رہنے کا امکان ہے تاہم بعداز دوپہر خیبر پختونخواہ، شمال مشر قی بلو چستان، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرقی اور جنو بی پنجاب، شمال مشر قی بلو چستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس رہنے کا امکان ہے تاہم بعداز دوپہرخیبر پختونخواہ، شمال مشر قی بلو چستان، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران خیبر پختونخواہ، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ 13 جولائی اور14جولائی کے دوران موسلا دھار، شدید موسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، اسلام آباد، راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب، بلو چستان اور کشمیر کے مقامی بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
اسی طرح شدید بارش کے باعث خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے، شدید بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آندھی کے باعث کمزورانفرا اسٹرکچر بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ کو نقصان کا اندیشہ ہے لہٰذا عوام الناس کو احتیاط کی ہدایت کی جاتی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد اورگردونواح میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا تاہم شام اور رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اور گرج چمک کے ساتھ بارش ملک کے بیشتر علاقوں میں میں چند مقامات پر میں موسم گرم اور محکمہ موسمیات گلگت بلتستان کا امکان ہے اسلام آباد تیز ہواو ں بلو چستان کے باعث
پڑھیں:
کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش، آج سے 19 ستمبر تک مختلف شہروں میں تیز بارش کا امکان
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی ہے، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، گارڈن میں رم جھم کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے 19 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا،کشمیر ، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا۔