احمد منصور:  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مظفر آباد کا دورہ کیا جہاں اُن کی آزاد جموں و کشمیر کی سول سوسائٹی کے ساتھ ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کشمیری عوام نے پاکستان سے اپنی غیرمتزلزل وابستگی کا بھرپور اظہار کیا۔

نشست کے دوران شرکاء اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے درمیان ایک جامع سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں قومی سلامتی، کشمیر کاز اور عوامی جذبات سے جڑے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش

شرکاء نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔
کشمیری عوام نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے منہ توڑ جواب کو سراہتے ہوئے فوجی قیادت اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرا کر بھرپور یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

تقریب کے اختتام پر کشمیری عوام نے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کو روایتی کشمیری لباس پیش کیا، جو پاک فوج اور کشمیری عوام کے درمیان مضبوط رشتے کی علامت ہے۔تقریب کے دوران بارہا "کشمیر بنے گا پاکستان" کے نعرے گونجتے رہے۔

بھارتی مسافرطیارہ  کیسے گرا? ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی  

 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر کشمیری عوام

پڑھیں:

برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کا سیکیورٹی آڈٹ کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا اہم دورہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) کی ٹیم نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے سیکیورٹی آڈٹ کے لیے اہم دورہ کیا ہے، ٹیم نے برطانیہ جانے والی پرواز کے مسافروں کی سیکیورٹی سکریننگ کے عمل کی مکمل جانچ پڑتال کی اور ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈان نیوز کے مطابق برطانوی ٹیم نے مسافروں کی چیک ان کے عمل اور بورڈنگ کے اجرا کے نظام کو بھی چیک کیا، برطانوی ٹیم نے مسافروں کی امیگریشن اور ویزے کی جانچ کے نظام کا بھی آڈٹ کیا۔
پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے افسران نے برطانوی ٹیم کو بریفنگ بھی دی، برطانوی ٹیم پی اے اے کے ساتھ ملکر اسلام آباد ایئرپورٹ کا سیکورٹی آڈٹ کر رہی ہے۔
ڈی ایف ٹی کی ٹیم نے اسلام آباد سے براہ راست لندن جانے برطانوی ایئر لائن کی انسپیکشن بھی کی۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے برطانیہ کے لیے براہ راست پاکستانی پروازوں کی بحالی میں یہ آڈٹ اہم ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ سے برطانیہ کے لیے جانے والی پروازوں کی جانچ پڑتال برطانوی ٹیم کررہی ہے، برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم 10 جولائی تک آڈٹ مکمل کرکے روانہ ہوگی۔پاکستانی ایئرلائنز کے متعلق برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس رواں ماہ متوقع ہے۔
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم اجلاس میں پاکستان کے ایئرپورٹس اور ایئرلائنز کے متعلق رپورٹ اجلاس میں پیش کرے گی، امید ہے برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی رپورٹ کا جائزہ لیکر پاکستانی ایئرلائنز پر 5 سال سے برطانیہ میں پابندی ہٹنے کا امکان ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر جولائی 2020 سے پائلٹس سکینڈل سامنے آنے کے بعد پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کو سرکاری ذرائع سے ترسیلات زر لانے پر انعامی رقم میں کمی کا فیصلہ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا والہانہ استقبال
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفر آباد کا دورہ، سول سوسائٹی کیساتھ خصوصی نشست
  • پاکستان اور کشمیر کو کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی’، ‘ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفر آباد کا دورہ
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ مظفر آباد، سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کامظفر آباد کا دورہ ،عوام کاپاک فوج سے محبت کا بھرپور اظہار
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ مظفر آباد
  • برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کا سیکیورٹی آڈٹ کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا اہم دورہ
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کا دورہ