Jasarat News:
2025-07-12@06:45:08 GMT

پاکستان میں اسٹار لنک کی آمد، ایلون مسک کی شرکت متوقع

اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان میں عالمی شہرت یافتہ کمپنی اسٹار لنک جلد ہی اپنی سروسز شروع کرنے جا رہی ہے، جبکہ اس سلسلے میں منعقد کی جانے والی افتتاحی تقریب میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی شرکت بھی متوقع ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق، معروف عالمی کمپنی اسٹار لنک نے پاکستانی قوانین اور ریگولیٹری فریم ورک کے ماتحت کام کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، توقع ہے کہ رواں سال کے آخر تک اسٹار لنک پاکستان میں اپنی سروسز کا باقاعدہ آغاز کردے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ دنیا کے امیر ترین شخص اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی اس لانچنگ تقریب میں شرکت کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پاکستان اسپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ (سپارکو) بین الاقوامی سیٹلائٹ ریگولیٹری فریم ورک کی تیاری میں مصروف ہے، جسے حتمی شکل دینے کے بعد اسٹار لنک کو باقاعدہ رجسٹریشن دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، سیٹلائٹ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی دیگر کمپنیوں کی آرا کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے اس فریم ورک کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، اس سلسلے میں گزشتہ ماہ ایک ورکشاپ میں شنگھائی ٹیلی کام، ایمازون، ون ویب سمیت کئی کمپنیوں نے شرکت کی اور دلچسپی ظاہر کی، تاہم اسٹار لنک پہلی کمپنی ہے جس نے باقاعدہ رجسٹریشن کے لیے درخواست دی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسٹار لنک

پڑھیں:

ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2025 جاری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت آصف زرداری نے ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2025 جاری کردیا۔اس آرڈیننس کا اطلاق پورے ملک پر ہوگا اور فور طور پر نافذالعمل ہوگا، اتھارٹی ایک کارپوریٹ ادارے کی حیثیت رکھے گی، مقدمات دائر کرسکے گی۔ آرڈیننس کے مطابق یہ اتھارٹی جائیداد رکھ سکے گی، خریدوفروخت کرسکے گی اور معاہدے کرسکے گی، اتھارٹی کا صدر دفتر اسلام آباد میں ہوگا، کہیں بھی علاقائی دفاتر قائم کر سکے گی۔اتھارٹی ورچوئل اثاثہ جات اور سروس فراہم کنندگان کے لیے لائسنس جاری، معطل یا منسوخ
کرسکے گی، اتھارٹی ورچوئل اثاثہ جات کی نگرانی اور ضابطہ کار کے لیے ضوابط بنائے گی۔آرڈیننس میں کہا گیا کہ اتھارٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے گی، اتھارٹی تحقیقات کے اختیارات،انضباطی کارروائیاں اور جرمانے عاید کرسکے گی۔اتھارٹی کے امور کو چلانے کے لیے ایک بورڈ ہوگاجو اتھارٹی کا اعلیٰ پالیسی ساز ادارہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا ایشیا کپ کےلیے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
  • ایشیاکپ ہاکی ٹارنامنٹ‘ پاکستانی ٹیم بھارت نہیں جائے گی‘ حکومتی ذرائع
  • خواتین کی مکمل شرکت پاکستان کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے
  • پی ٹی آئی کی تحریک اور عمران خان کے بیٹوں کی متوقع شرکت
  • سٹار لنک رواں سال کے اختتام تک پاکستان میں سروسز کاآغازکردیگی، افتتاحی تقریب میں ایلون مسک کی شرکت متوقع
  • ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2025 جاری
  • اسحاق ڈار وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے ملائیشیا پہنچ گئے
  • اسحاق ڈار آج ملائیشیا جائیں گے
  • آسیان ریجنل فورم میں شرکت، وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج ملائیشیا روانہ ہونگے