دبئی میں مقیم پاکستانی نے لاکھوں مالیت کی لاٹری جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
دبئی میں 20 برس سے مقیم پاکستانی تاجر نے لاکھوں روپے کی لاٹری جیت لی۔
سرفراز شیخ نامی بزنس مین گزشتہ پانچ برس سے بگ ٹکٹ لاٹری کی قرعہ اندازی میں باقاعدگی سے حصہ لے رہے تھے۔
لاٹری کی 276 ویں قرعہ اندازی میں بالآخر قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہوئی اور انہوں نے 75 ہزار درہم (58 لاکھ پاکستانی روپے) کا انعام جیت لیا۔ انعام کے پیسوں سے انہوں نے اپنی اہلیہ کو ملائیشیا لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انعام جیتنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب ان کو معلوم ہوا کہ وہ انعام جیت گئے ہیں، تو یہ ان کے لیے بہت شاندار احساس تھا کچھ ایسا جو غیر متوقع ہو۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ایم ای ایکس میں 28.728 بلین روپے کے سودے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں بدھ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اور انڈیکس کے 28.728 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 32,105 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 13.066 بلین روپے رہی۔ جبکہ بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 6.183 بلین روپے، پلاٹینیم کے سودوں کی مالیت 2.298 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.957 بلین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.839 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 1.528 بلین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 1.024 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 245.065 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 190.504 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 141.339 ملین روپے، پلیڈیم کے سودوں کی مالیت 127.279 ملین روپے رہی۔