بارہمولہ کشمیر میں عید میلاد النبی (ص) کی عظیم الشان ریلی
اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT
آغا سید حسن الموسوی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ امت مسلمہ کو چاہیئے کہ وہ سیرتِ رسولؐ اور امام جعفر صادقؑ کی تعلیمات سے دوبارہ وابستہ ہو، کیونکہ یہی تعلیمات آج کی دنیا میں امن، اتحاد اور نجات کا راستہ ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
بارہمولہ کشمیر میں عید میلاد النبی (ص) کی عظیم الشان تقریب
بارہمولہ کشمیر میں عید میلاد النبی (ص) کی عظیم الشان تقریب
بارہمولہ کشمیر میں عید میلاد النبی (ص) کی عظیم الشان تقریب
بارہمولہ کشمیر میں عید میلاد النبی (ص) کی عظیم الشان تقریب
بارہمولہ کشمیر میں عید میلاد النبی (ص) کی عظیم الشان تقریب
بارہمولہ کشمیر میں عید میلاد النبی (ص) کی عظیم الشان تقریب
بارہمولہ کشمیر میں عید میلاد النبی (ص) کی عظیم الشان تقریب
بارہمولہ کشمیر میں عید میلاد النبی (ص) کی عظیم الشان تقریب
بارہمولہ کشمیر میں عید میلاد النبی (ص) کی عظیم الشان تقریب
بارہمولہ کشمیر میں عید میلاد النبی (ص) کی عظیم الشان تقریب
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام عید میلاد النبی (ص) کی عظیم الشان تقریبات تاریخی امام باڑہ یال پٹن ضلع بارہمولہ میں منعقد ہوئیں، جن میں وادی کے مختلف علاقوں سے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ جلوس میں نبی اکرم (ص) اور اہلبیت اطہار (ع) سے والہانہ عقیدت اور محبت کے نعروں کی گونج سنائی دیتی رہی۔ جلوس کے اختتام پر ایک روح پرور محفلِ میلاد منعقد ہوئی جس میں ممتاز علماء کرام نے رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کے اخلاقِ حسنہ، تعلیمات اور عالمگیر پیغام پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے ساتھ ہی امام جعفر صادق (ع) کے علمی و فکری کارناموں اور روحانی حکمت پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر صدرِ انجمن آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ امت مسلمہ کو چاہیئے کہ وہ سیرتِ رسولؐ اور امام جعفر صادقؑ کی تعلیمات سے دوبارہ وابستہ ہو، کیونکہ یہی تعلیمات آج کی دنیا میں امن، اتحاد اور نجات کا راستہ ہیں۔ انہوں نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ رسول اکرم (ص) کی حیات طیبہ اور امام جعفر صادق (ع) کی ہدایت تمام انسانیت کے لئے ابدی سرچشمۂ ہدایت ہیں۔ ان کا پیغام وقت اور زمانے کی قید سے بالاتر ہے اور آج کے دورِ فتن میں بھی حق و صداقت کا مینار ہے۔ اس پُرمسرت موقع پر مختلف دینی اداروں کے ہونہار طلبہ کو ان کی تعلیمی کامیابیوں پر انعامات و اسناد سے نوازا گیا تاکہ انہیں اسلامی علوم کے مزید حصول کی ترغیب دی جا سکے۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی عظیم الشان تقریب
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں کرکٹ کا زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے، شعیب ملک
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرکٹ کا زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اس لیے یہاں آیا ہوں۔
یہ بات انہوں ںے پشاور میں منعقدہ ’’ٹیلنٹ ہنٹ‘‘ کرکٹ ایپ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان کرکٹ ڈاؤن ہوئی ہے، کرکٹ کی بہتری کے لیے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو بہتر کرنا پڑے گا، اچھے کھلاڑی ڈومیسٹک سے ہی آئیں گے، ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنانے سے گرین شرٹس دوبارہ عروج حاصل کرسکتی ہیں۔
شعیب ملک نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کرکٹ ٹیلنٹ موجود ہے اس لیے یہاں آیا ہوں، سعودیہ کے لیے یہاں ٹیلنٹ ڈھونڈ کر وہاں اسکالر شپ پر لے جانا احسن اقدام ہے، اس سے یہاں موجود کرکٹرز کو بھی فائدہ ہو گا۔
دریں اثنا تقریب میں سابق افغان ٹیم کوچ کبیر خان نے بھی شرکت کی اور کہا کہ انڈر 16 سے انڈر 19 کرکٹ کو بڑے اسٹیڈیمز تک لانا وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے کھیلنے کا جذبہ اور خالص نیت ہی دنیائے کرکٹ پر کامیابی کا اصل راز ہے۔ کبیر خان نے مزید کہا کہ محنت، لگن اور تسلسل وہ عناصر ہیں جو پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی، ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں دوبارہ فتوحات کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔
"ٹیلنٹ ہنٹ" ایپ کے منتظمین کے مطابق اس پلیٹ فارم کے ذریعے نئے کرکٹرز کو تلاش کرکے سعودی عرب سمیت مختلف بین الاقوامی لیگز میں نمائندگی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
تقریب میں نوجوان کھلاڑیوں، کوچز اور کرکٹ کے شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ شرکاء نے اس اقدام کو خیبرپختونخوا میں اسپورٹس کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا۔