پی ٹی آئی کے 26 ارکانِ پنجاب اسمبلی کی نااہلی، اسپیکر کی اپوزیشن و حکومتی ارکان سے ملاقات کی اندرونی کہانی
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان—فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے 26 ارکانِ پنجاب اسمبلی کی نااہلی کے ریفرنس کے معاملے پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی اپوزیشن اور حکومتی ارکان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق بات آئین سے ہوتی ہوئی ایک دوسرے کی فیس سیونگ تک پہنچ گئی، اسپیکر اسمبلی کے سامنے سماعت آرٹیکل 10 اے کے تحت شروع ہوئی۔
معطل ارکان ذاتی حیثیت کی بجائے اپوزیشن لیڈر کی قیادت میں پیش ہوئے، اپوزیشن کے اراکین نے معاملے پر جمہوری رویہ رکھنے کی استدعا کی۔
پنجاب اسمبلی کے 26 معطل اپوزیشن اراکین اور اسپیکر ملک احمد خان کے درمیان ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔
ن لیگی وزیر نے کہا کہ ہماری قیادت کو جن القابات سے نوازا گیا وہ ناقابلِ برداشت ہیں۔
اپوزیشن اراکین نے جواب دیا کہ معاملہ دونوں طرف سے بہت زیادہ بڑھ گیا تھا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آج کی نشست آپ کو موقع دینے اور جمہوری اقدار مضبوط رکھنے کےلیے تھی، رولز کو فالو کرنا ہو گا۔
اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے ایک دوسرے کو فیس سیونگ دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسپیکر پنجاب اسمبلی
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی: 26 معطل ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنسز، اسپیکر کی جانب سے ذاتی سماعت کا فیصلہ
پنجاب اسمبلی میں ارکان کے خلاف نااہلی کے ریفرنسز کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کے 26 معطل ارکان اسمبلی کو ذاتی شنوائی کا موقع دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی: اپوزیشن کے 26 اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس تیار
ترجمان اسپیکر کے مطابق، اسپیکر کو آئین کے آرٹیکل 63(2) اور 113 کے تحت معطل ارکان کے خلاف نااہلی کے ریفرنسز موصول ہوئے، جن پر باقاعدہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں اسپیکر نے تمام 26 معطل ارکان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔
یہ سماعت کل، بروز جمعہ 11 جولائی کو صبح 11 بجے اسپیکر چیمبر میں ہوگی، جہاں ہر رکن کو انفرادی طور پر سنا جائے گا۔ اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 10اے کے تحت ارکان کو شفاف اور منصفانہ سماعت کا حق دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: گالیاں دینا جمہوریت نہیں جمہوریت دشمنی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ تمام ریفرنسز پر کارروائی آئینی دائرہ کار میں ہو رہی ہے، اور ہر رکن کو مکمل دفاع کا موقع دیا جائے گا۔ آئینی تقاضوں کے مطابق اسپیکر 30 دن کے اندر ریفرنسز پر فیصلہ کرنے کا پابند ہے، جس کے لیے شفاف اور غیر جانبدار عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ارکان اسمبلی اسپیکر پنجاب اسمبلی معطل ملک احمد خان نااہلی