آرٹیکل 19 ہمارا بنیادی حق ہے یہ حق ہم سے چھین لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
سٹی42: اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا س کے نمائندوں کو دیکھ کر بانی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آرٹیکل 19 ہمارا بنیادی حق ہے یہ حق ہم سے چھین لیا گیا ۔ لاہور جا رہے ہیں جہاں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر بات ہوگی۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ بیٹھیں، ان کے مسائل سنیں، ہمارا قافلہ صرف گفتگو کرنے کے لیے لاہور روانہ ہو رہا ہے ، آج اور کل میٹنگ ہوگی اس کے بعد واپس آئیں گے۔
مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش
بیرسٹرگوہر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا, " گرفتاریاں ممکن نہیں ہیں"۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ صرف پارلیمنٹ کے کچھ ارکان لاہور جا رہےہیں، ہمارا پنجاب والوں سے رابطہ ہے وہ بھی پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔"
سلمان اکرم راجا کی لاہور میں "لوگوں کے ساتھ بیٹھیں گے، ان کے مسائل سنیں گے" والے بیان کے بالکل برعکس بیرسٹر گوہر نے بات کھول کر بتائی اور کہا کہ سینیٹ الیکشن ہو رہے ہیں، ہم نے اس سے متعلق (ارکان اسمبلی کے ساتھ) میٹنگ کرنی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا، جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا۔
بھارتی مسافرطیارہ کیسے گرا? ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز