افغان :ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کیلئے ے انوکھا حل ڈھونڈ لیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: افغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کیلئے انوکھا حل ڈھونڈ لیا ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے شہر قندھار میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جاتا ہے اور گاڑیوں کے اندر موجود اے سی بھی اکثر خراب ہو جاتے ہیں، ایسے میں روزگار کے لیے ٹیکسی چلانے والے افغان ڈرائیور کافی پریشان ہوجاتے ہیں۔
ان دنوں قندھار میں اس گرمی کے موسم میں ٹیکسیوں کی چھت پر پلاسٹک سے بنے ہوئے ڈبے اور اس میں نصب ایگزاسٹ ٹیوبیں بڑی تعداد میں نظر آرہی ہیں، دراصل افغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کے لیے خود ساختہ ایئر کولرز بنائے ہیں۔
مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش
افغان ٹیکسی ڈرائیور نے خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیکسیوں پر نظر آنے والی یہ منفرد چیز ایئر کولر ہے جو اے سی سے بہتر کام کرتا ہے، یہ کولر ساری گاڑی میں ہوا پھیلاتا ہے۔
قندھار کے ٹیکسی ڈرائیور گل محمد نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ شدید گرمی میں گاڑیوں کا اے سی سسٹم کام نہیں کرتا تھا اور مرمت بہت مہنگی تھی اس لیے میں ایک ٹیکنیشن کے پاس گیا اور ایک خاص کولر بنوایا جس پر 3 ہزار افغانی ( تقریباً 43 ڈالر) کا خرچ آیا اور اس میں صرف دن میں 2 بار پانی بھرنا پڑتا ہے اور پوری گاڑی کو ٹھنڈا کرتا ہے۔
بھارتی مسافرطیارہ کیسے گرا? ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی
دوسری جانب مسافروں نے بھی گرمی کے اس تخلیقی حل کی تعریف کی ہے۔
واضح رہے کہ افغان حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ ہفتوں میں درجہ حرارت مزید بڑھ جائے گا، ماہرین بارہا خبردار کر چکے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات افغانستان کے انسانی بحران کو مزید گہرا کر دیں گے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب میں شدید گرمی اور حبس؛ مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال موجود
لاہور:پنجاب میں شدید گرمی اور حبس چھائی ہوئی ہے، تاہم مون سون بارشوں کا سسٹم صوبے میں تاحال موجود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے بھر میں مون سون کی بارشوں کا سسٹم موجود ہے، لاہور میں خشک موسم کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہو گیاہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔ لاہور میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا جب کہ بارش کا امکان بھی نہیں ہے۔
دریں اثنا پی ڈی ایم اے کی جانب سے 17 جولائی تک بارش اور تیز ہواؤں کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راجن پور کے برساتی نالوں میں طغیانی کے بعد بہاؤ معمول پر آرہا ہے۔ کوہ سلیمان میں بارشوں کے باعث راجن پور کی رودکوہیوں میں طغیانی کی صورتحال ہے۔ گزشتہ رات راجن پور رود کوہیوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلابی ریلے گزرے ۔
چھاچھڑ سے 37200 کیوسک اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزرا۔ پتوک رودکوہی سے 11309 کیوسک اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزرا ۔ زنگی رودکوہی سے 10739 کیوسک اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزرا ۔سوری شمالی سے 8350 کیوسک درمیانے درجے کا سیلابی ریلا گزرا۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ رات رود کوہیوں میں سیلابی ریلوں سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب جب کہ تربیلا کالاباغ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا تیسرا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہے گا ۔ پنجاب کے بڑے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے ۔شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں ۔