امام حسین کا پیغام ہر دور کیلئے مشعل راہ ہے، سردار عتیق
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
صدر مسلم کانفرنس کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آج جب دنیا فتنہ و فساد، ناانصافی اور ظلم کا شکار ہے، تو ہمیں کربلا سے یہ سبق لینے کی ضرورت ہے کہ اصولوں پر قائم رہتے ہوئے باطل قوتوں کے خلاف آواز بلند کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے عاشورہ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ مقدس مہینہ ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے، ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے اور حق کے لیے قربانی دینے کا درس دیتا ہے۔ امام حسین (ع) اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانی انسانیت کی تاریخ میں ایک روشن باب ہے جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کا واقعہ محض ایک تاریخی سانحہ نہیں بلکہ یہ حق و صداقت، صبر و استقامت، اور ایثار و قربانی کی ایسی اعلیٰ ترین مثال ہے جو تمام انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ امام عالی مقام (ع) نے ظلم کے سامنے سر نہ جھکا کر یہ پیغام دیا کہ باطل چاہے کتنا ہی طاقتور ہو، حق کے سامنے اس کی حیثیت صفر ہے۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آج جب دنیا فتنہ و فساد، ناانصافی اور ظلم کا شکار ہے، تو ہمیں کربلا سے یہ سبق لینے کی ضرورت ہے کہ اصولوں پر قائم رہتے ہوئے باطل قوتوں کے خلاف آواز بلند کی جائے۔ امام حسین (ع) کا راستہ اتحاد، امن، عدل اور اخلاص کا راستہ ہے، جس پر چل کر ہم نہ صرف ایک بہتر معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں بلکہ دینی و اخلاقی کامیابی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی، باہمی احترام اور اخوت کو فروغ دیں۔ بالخصوص نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ کربلا کے فلسفے کو سمجھ کر اپنی زندگیوں میں نظم و ضبط، قربانی اور سچائی جیسے اوصاف پیدا کریں۔ سردار عتیق احمد خان نے حکومت اور انتظامیہ سے بھی اپیل کی کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی، نظم و نسق اور عوامی سہولیات کے مؤثر انتظامات کیے جائیں تاکہ عزادار پرامن ماحول میں اپنے مذہبی جذبات کا اظہار کر سکیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سردار عتیق
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش کی اندرونی کہانی
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی خصوصی ٹیم نے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کی۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پر بانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے۔
این سی سی آئی اے کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے استفسار کیا کہ جیل سے آپ کا پیغام کون لے کر جاتا ہے؟
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی تفتیشی ٹیم کو جواب دیا کہ پیغام جیل سے لے جانے والا کوئی خاص پیغام رساں نہیں۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ جب جب کوئی ملتا ہے تو وہ پیغام سوشل میڈیا ٹیم کو بھیج دیتا ہے، اگر بتایا سوشل میڈیا اکاونٹس کون چلاتا ہے تو وہ اغوا ہو جائے گا۔