برکس ممالک تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے، برکس اعلامیہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
برکس ممالک تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے، برکس اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز
ریو ڈی جنیرو : 17ویں برکس سربراہی اجلاس کا ریو اعلامیہ جاری کیا گیا، جس کا موضوع تھا “گلوبل ساؤتھ تعاون کو مضبوط بنانا اور مزید جامع اور پائیدار عالمی حکمرانی کو فروغ دینا”۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برکس ممالک توسیع شدہ برکس میکانزم کے تحت تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے اور سیاست و سلامتی، معیشت و مالیات اور ثقافت و انسانیت کے تین ستونوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔
برکس ممالک بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے تمام یکطرفہ جبر کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں اور کسی بھی طرح کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں جن کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے اجازت نہیں دی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک میں مسلسل اضافے کے ساتھ موجودہ برکس میکانزم کو ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ برکس ممالک کا پختہ یقین ہے کہ ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے ساتھ بات چیت اور شراکت داری کو مضبوط بنانے سے حقیقی بین الاقوامی تعاون کو فروغ ملے گا اور تمام بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچے گا۔
اس کے علاوہ، اعلامیے میں مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، سائنسی اور تکنیکی اختراعی تعاون، عالمی صحت کے شعبے میں تعاون، توانائی کی تبدیلی، ثقافتی تبادلے، اور خلاء کے پرامن استعمال جیسے معاملات پر برکس ممالک کے متفقہ موقف کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بھارت 2026 میں برکس کی صدارت سنبھالے گا اور 18ویں برکس لیڈرز میٹنگ کی میزبانی کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردنیا ایک صدی کی تیز تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، چینی وزیر اعظم ٹرمپ کا ایلون مسک کے تیسری سیاسی جماعت کے اعلان پر ردعمل سامنے آگیا برکس ممالک کی ایران پر حملوں کی مذمت، اسرائیل و امریکا کا نام لینے سے گریز اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد پہلی بار صیہونی طیاروں کا یمن میں بڑا فضائی حملہ چین نے بھارت پاکستان تنازع کے بعد رافیل کی فروخت متاثر کرنے کے لیے مہم چلائی: فرانس مسجد اقصیٰ ہماری ’ریڈلائن‘ ہے، ہر قیمت پردفاع کریں گے: حماسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: برکس ممالک تعاون کو
پڑھیں:
پاکستان اور مالدیپ کے اسپیکرز کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دعوت پر مالدیپ کی عوامی مجلس کے اسپیکر عبدالرحیم عبداللہ پارلیمانی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔
ملاقات میں دوطرفہ پارلیمانی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے رشتوں میں جُڑے ہیں۔ خطے میں امن و ترقی کے فروغ کے لیے پارلیمانی سفارتکاری ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔
ایاز صادق نے اسرائیلی جارحیت اور بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بھارتی گٹھ جوڑ خطے اور دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی بمباری پر مسلم ممالک کی اجتماعی مذمت بروقت اقدام ہے۔ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کی نسل کشی اور سرحدوں کی خلاف ورزی عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ بھارت کے خلاف پاکستان کی حالیہ کامیابی پر قوم اور افواج پاکستان کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔
ایاز صادق نے مزید کہا کہ سارک کو مزید فعال کرنے کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان میں تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاک-مالدیپ فرینڈ شپ گروپ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔
اسپیکر مالدیپ عبدالرحیم عبداللہ نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے تعلقات برادرانہ اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ پاکستان کا مسئلہ فلسطین اور کشمیر پر دوٹوک مؤقف قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سطح پر قریبی روابط عوامی تعلقات کو مزید گہرا کریں گے۔
Post Views: 5