2025-09-19@04:39:12 GMT
تلاش کی گنتی: 229

«کی بات کریں گے»:

    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )متحدہ عرب امارات (یو اے ای) مشرق ڈیجیٹل بینک کا اکاﺅنٹ رکھنے والے پاکستانی پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک میں اکاﺅنٹ کھول کر مفت ترسیلات زر اپنے گھروں کو بھیچ سکیں گے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا، افتتاحی تقریب میں وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، مشرق گروپ کے چیئرمین عبدالعزیز الغریر، گروپ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او ( احمد عبدالال اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے رہنما شریک ہوئے.(جاری ہے) پاکستان بینکس ایسوسی ایشن(پی بی اے) کے چیئرمین ظفر مسعود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعزیز الغریر کی...
    ریلوے میں8 ماہ کے دوران اربوں کی بچت، اصلاحات جاری رہیں گے: حنیف عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے میں رواں سال کے دوران اربوں کی بچت ہوئی ، محکمے میں پہلے سے بہتر شفافیت اور اصلاحات جاری رہیں گی۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں انہوں نے ریلوے کے مختلف امور پر بریفنگ لی، حکام نے بتایا کہ 8 ماہ کے دوران بجلی کی مد میں اربوں کی بچت کی گئی۔ حکام کا کہنا تھا کہ پچھلے 8 ماہ کے دوران میٹرائزیشن اور سولرائزیشن سے ریلوے میں بڑی بچت ہوئی، بجلی چوری کی مثر روک تھام...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، یہ تعلقات نسل در نسل آگے بڑھیں گے اور وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے شنگھائی میں سی پی سی سیکریٹری چن جینِنگ سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک چین دوستی آنے والے وقتوں میں مزید مستحکم ہوگی: صدر مملکت آصف زرداری سی پی سی سیکریٹری نے کہاکہ ہر چینی پاکستان کو آئرن برادر اور ہر موسم کا ساتھی سمجھتا ہے۔ فروری میں صدر آصف علی زرداری کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات نہایت نتیجہ خیز رہی،...
    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی آج پھر اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے جب کہ ان کا سیکیورٹی اسٹاف اڈیالہ پہنچ گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے داہگل کے مقام پر سیکیورٹی اسٹاف کو روک لیا اور کہا کہ اڈیالہ جیل جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ذرائع نے کہا کہ علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئینگے، وہ صوبائی و سیاسی معاملات پر بانی پی ٹی آئی کو بریف کرینگے، اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر بھی عمران خان کو بریف کرینگے۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور پارٹی امور پر بھی بات کرینگے۔ علی امین گنڈا پور گزشتہ روز بھی اڈیالہ جیل آئے تھے، ان کی  گزشتہ روز بانی پی ٹی...
    بلوچستان اسمبلی نے انسداد دہشتگردی اور فرانزک سائنس کا ترمیمی مسودہ قانون منظور کر لیا۔ بدھ کو ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ترمیمی بل پارلیمانی سیکرٹری زرین خان مگسی نے ایوان میں پیش کیا جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسے قانون کی ضرورت کیا تھی اور اس کے اہم نکات کیا ہیں؟  نیا قانون اور اس کی تفصیلات یہ قانون انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں نئی دفعہ 21AAA شامل کر کے بنایا گیا ہے جسے بعض مقدمات کی سماعت سے متعلق خصوصی احکام کا عنوان دیا گیا ہے۔ اس دفعہ کو دیگر تمام نافذ قوانین پر بالادستی حاصل ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے انسانی حقوق کی آڑ میں دہشت...
    اسرائیل کے صدر اسحٰق ہرزوگ نے کہا ہے کہ اسرائیل مکمل معاہدے، جنگ کے خاتمے، مغویوں کی واپسی اور آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق لندن میں چیتھم ہاؤس تھنک ٹینک میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں اسرائیلی صدر اسحٰق ہرزوگ نے کہا کہ ’اسرائیل یہی کچھ کرنے کو تیار ہے، اور وہ انتظار پر انتظار کر رہا ہے، اور ہم ہر وقت دیکھتے ہیں کہ وہ (حماس) تجاویز کے ساتھ کس طرح جوڑ توڑ کرتے ہیں‘۔ اسحٰق ہرزوگ کے یہ ریمارکس ایسے ایک روز بعد سامنے آئے جب اسرائیل نے دوحہ میں حماس کے وفد پر حملہ کیا، جو مبینہ طور پر امریکا کی جانب سے پیش کی گئی...
    اسلام آباد: آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کے لیے مذاکرات  رواں ماہ کے آخر میں ہوں گے۔ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے دوسرے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات رواں ماہ(ستمبر)کے آخری عشرے شروع ہوں گے، جس کے لیے آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو پاکستان کے دورہ پر آئے گا۔ وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے ساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کی تیاری کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی اقتصادی اعدادشمار کو حتمی شکل دی جارہی ہے جو جلد آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    اسلام آباد: وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معاشی اشاروں کی سمت درست ہے، حکومت اصلاحاتی اقدامات کے حوالے سے آگے بڑھ رہی ہے۔   وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطح کے  وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت سی ای او جاوید قریشی اور چیئرپرسن ڈاکٹر ذیلاف منیر نے کی۔ ملاقات کے دوران ملکی معیشت کے موجودہ اشاروں اور حکومتی پالیسیوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔  وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کے کلیدی اشارے بتدریج درست سمت اختیار کر رہے ہیں اور حکومت اصلاحاتی اقدامات پر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے وفد کو آگاہ کیا کہ سرکاری اداروں کی اصلاحات اور نجکاری پروگرام پر...
    بھارتی عدالت نے مسلم مخالف جذبات کو ہوا دینے پر معروف ٹی وی اینکر انجنا کیشپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ مقدمہ ریٹائرڈ پولیس افسر امیتابھ ٹھاکر کی درخواست پر درج کرنے کا حکم دیا گیا، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ انجنا کیشپ نے اپنے پروگرام میں بھارتی مسلمانوں کو ’’ناپسندیدہ بوجھ‘‘ کے طور پر پیش کیا اور ان کے خلاف نفرت انگیز جذبات بھڑکائے۔ رپورٹ کے مطابق 14 اگست کو انجنا کیشپ نے اپنے پروگرام ’’ہندوستان کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا‘‘ میں کہا تھا کہ 1947 میں 4 کروڑ بھارتی مسلمانوں میں سے صرف 96 لاکھ پاکستان گئے۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ جب تقسیم مذہب کی بنیاد پر تھی...
    امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹ نِک نے کہا ہے کہ بھارت جلد امریکا سے تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر مجبور ہو جائے گا اور ’معافی مانگے گا‘۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی ٹیرف سے بھارتی برآمدات کو دھچکا، نئی دہلی کا ریلیف پیکج کا اعلان ان کا کہنا ہے کہ امریکا بھارتی کاروبار کا سب سے بڑا خریدار ہے، اور زیادہ دیر تک بھارت اس تعلق کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت روسی تیل پر انحصار جاری رکھے گا تو اسے بھاری امریکی ٹیکس (ٹیرِف) کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہاورڈ لٹ نِک کے مطابق، روس-یوکرین جنگ سے پہلے بھارت روس سے صرف 2 فیصد تیل خریدتا تھا، مگر اب یہ شرح...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر روس اور یوکرین کے تنازع پر جارحانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو بالواسطہ دھمکی دی ہے۔ Trump on Putin: “He knows where I stand, if we’re unhappy, you’ll see things happen” pic.twitter.com/R1PH4llYRP — Roya News English (@RoyaNewsEnglish) September 3, 2025 بدھ کے روز اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ اگر ماسکو کے فیصلے واشنگٹن کے لیے ناقابلِ قبول ہوئے تو ’آپ دیکھیں گے کہ کچھ ہوگا‘۔ ان کے بیانات نے عالمی سطح پر نئے خدشات کو جنم دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے روس پر لگائی گئی ثانوی پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات نے ماسکو کو اربوں ڈالر...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے بھارت کا نیو نارمل کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے اور اب بھارت سے مذاکرات ہوں گے تو برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔ چین روانگی سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان سے ہمارا ایک ہی مطالبہ تھا کہ وہ کالعدم تحریک طالبان کے خلاف کارروائی کرے، ٹی ٹی پی کو ہمارے حوالے کرے یا ہماری سرحدوں سے دور لے جائے، افغانستان نے جو احتجاجی مراسلہ دیا ہے، اس کی وجوہات دیکھیں گے۔ انہوں نے بھارت سے مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا نیو نارمل کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے، بھارت سے مذاکرات ہوں گے تو برابری کی...
    باجوڑ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج نے باجوڑ اور دیر کو ملانے والے انتہائی اہم پُل کے سیلاب میں بہہ جانے کے بعد نئے پُل کی تنصیب کے لیے کام شروع کر دیا ۔ پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے ضروری سازو سامان سے لیس ہو کے باجوڑ روانہ ہو گئے ۔نئے پل کی تنصیب کا کام چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے دن رات کام کریں گے-پاک فوج کی جانب سے نیا پل بنانے کے بعد باجوڑ اور دیر کا منقطع رابطہ فوراً بحال ہو جائے گا۔ آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ ، میجر جنرل راؤ عمران سرتاج کا بونیر میں سیلاب...
    کراچی: جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن میں یوم آزادی کے موقع پر ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  اس موقع پرجامعہ کے احاطے میں پرچم کشائی کی گئی اور طلباء کی جانب سے وطن عزیر سے محبت کے اظہار میں تقاریر، ٹیبلوز، نعت اور قومی نغمے پیش کئے گئے۔  مقررین نے طلباء و نوجوان نسل کو تحریک پاکستان کے مختلف واقعات سنائے اور قربانیوں کی لازوال داستانوں سے آگاہ کرتے ہوئے نہ صرف مادر وطن کی محبت، ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی بلکہ ان کو آزادی جیسی عظیم نعمت کی اہمیت سے آگاہ کیا۔   یوم آزادی کے پروگرام میں شرکت پر طلباء و ننھی طالبات نے اس عزم کا اظہار...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا۔ خصوصی تقریب آج رات 8 بجے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں منعقد ہوگی، صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہوں گے، جے ایف 17 تھنڈر فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے،ملی نغمے اور میوزیکل شو بھی ہوگا۔ دوسری جانب تمام اہم سیاسی جماعتوں نے بھی جشن آزادی کی تقریبات پروقار طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ مذکورہ جماعتوں کے قائدین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جشن آزادی کے موقع پر بیجا صراف سے گریز اور...
    ویب ڈیسک: معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا۔  خصوصی تقریب آج رات 8 بجے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں منعقد ہوگی، صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔  تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہوں گے، جے ایف 17 تھنڈر فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے،ملی نغمے اور میوزیکل شو بھی ہوگا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ  دوسری جانب تمام اہم سیاسی جماعتوں نے بھی جشن آزادی کی تقریبات پروقار طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔  مذکورہ جماعتوں کے قائدین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ...
    وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری—فائل فوٹو وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جس جرگے کی محمود خان اچکزئی بات کرتے ہیں یہ پارلیمنٹ وہی جرگہ ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ جرگے کی ہی ایک شکل ہے۔اسلام آباد میں قومی ڈائیلاگ سے متعلق ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اسی گرین ڈائیلاگ کےلیے میز پر بٹھایا تھا، قومی ڈائیلاگ سے پی ٹی آئی یک طرفہ اٹھ کر چلی گئی تھی۔طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ ایک دن انہیں اسی مذاکراتی میز پر واپس آنا ہے، اگر کوئی چاہتا ہے کہ بات چیت ہو تو اسپیکر کی میز پر آنا ہو گا، وزیرِ...
    فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام کی آواز نہیں سنیں گے تو ملک اور جمہوریت کیلئے سنگین خطرات ہوں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے نااہلی کے نوٹیفکیشن پر مزید کارروائی کو روک دیا، ناانصافیوں کا سلسلہ اب رک جانا چاہیے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے، ہمارے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ہو رہی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب اور شبلی فراز کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیاعدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو نئے اپوزیشن لیڈر کی تقریری سے روک دیا جبکہ سینیٹ چیئرمین کو بھی سینیٹ میں لیڈر...
    خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں قومی جرگے اور طالبان کے درمیان قیامِ امن کے لیے ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد باقاعدہ ملٹری آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ باجوڑ قومی جرگے اور طالبان کے درمیان 10 روز سے زائد مذاکرات جاری رہے، اس دوران مکمل فائر بندی رہی۔ جرگے نے طالبان کو قیامِ امن کے لیے علاقہ چھوڑنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ صوبائی حکومت نے بھی عسکری آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے جرگے کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے واضح طور پر آپریشن کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کرفیو اور دفعہ 144 نافذ کرنے کے اختیارات بھی...
    جرگہ ممبر کے مطابق امن جرگہ اور وزیر اعلیٰ کی ملاقات میں مشران نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو باجوڑ کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا، امن جرگہ نے گزشتہ 7 روزہ مذاکرات عمل سے بھی وزیر اعلیٰ کو آگاہی دی۔ جرگہ نے وزیر اعلیٰ کو مذاکرات کے راستے میں موجود ڈیڈ لائک اور مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ باجوڑ میں امن و امان کی صورتحال بارے باجوڑ کے 50 سے زائد مشران پر مشتمل امن جرگہ کی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ جرگہ ممبر کے مطابق ملاقات میں مشران نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو باجوڑ کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا، امن جرگہ نے گزشتہ 7 روزہ مذاکرات عمل سے بھی وزیر اعلیٰ...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ  مریم نواز  سے لاہور میں آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے الوداعی ملاقات کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان میں شاندار خدمات کے اختتام پر ہائی کمشنر نیل ہاکنز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ملاقات میں ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، معدنیات اور آئی ٹی خدمات میں تجارت کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ  نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے باہمی روابط اور دوطرفہ تعلقات خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی منتقلی اور دیرپا شراکت داری کو فروغ دیا جارہا ہے۔ آسٹریلیا اور پاکستان زراعت اور لائیو سٹاک میں بھی باہمی تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ایکوا کلچر، فشریز کی امپورٹ کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے، منصفانہ دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ نے کہا کہ ایران کے صدر نے پاکستان کا اہم دورہ کیا، صدرمملکت آصف علی زرداری نے ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، ایرانی صدر نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کے صدر نے وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کی، فریقین نے دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے پر اتفاق کیا، ایران کے صدر نے...
    نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نریندر مودی 31 اگست کو چین کا دورہ کریں گے، ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی 31 اگست کو چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ تاہم بھارتی دفتر خارجہ کی جانب سے تاحال اس دورے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔   وزیراعظم نریندر مودی نے اس سے پہلے 2019میں چین کادورہ کیا تھا۔ مودی کے اس دورے کا مقصد خطے میں سیکیورٹی، معیشت، اور علاقائی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے، جس میں دہشتگردی کے...
    اپنے بیان میں بشیر احمد مینگل نے 6 اگست کو کراچی سے ریمدان بارڈر کیجانب روانہ ہونیوالے مارچ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں زائرین کو ہر ممکن سہولیات اور مکمل تعاون فراہم کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی حب کے جنرل سیکرٹری بشیر احمد مینگل نے زائرین کرام کی جانب سے کراچی سے ریمدان بارڈر تک لانگ مارچ کا خیرمقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں بشیر احمد مینگل نے 6 اگست کو کراچی سے ریمدان بارڈر کی جانب روانہ ہونے والے پرامن زائرین امام حسین علیہ السلام اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام لانگ مارچ کے شرکاء، بالخصوص مرکزی قائد سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے احتجاجی تاجروں کے مطالبات تسلیم کر لیے اور کاروباری برادری کو مطمئن کرنے کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں جن کے مطابق بڑی خریداریوں پر مرحلہ وار پابندی عائد کی جائے گی، کیش ڈیپازٹس کو ڈیجیٹل لین دین سمجھا جائے گا اور اختیارات کا استعمال شکایات کے ازالے کیلیے بنائی گئی کمیٹیوں کی رضامندی سے مشروط کیا جائے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بجٹ میں متعارف کرائے گئے ٹیکس اقدامات کی وضاحت کے لیے دو الگ الگ سرکلرز جاری کرتے ہوئے کاروباری افراد سے طے پانے والی مفاہمت کو عملی جامہ پہنایا ہے اور ٹیکس قوانین کی سخت دفعات کو نرم کرنے کی کوشش کی ہے جو کہ نافذ کردہ...
    عازمین حج سے واجبات کی وصولی کا آغاز آج سے ہوگا،رجسٹرڈ عازمین9اگست تک درخواستیں اور اخراجات جمع کراسکتے ہیں۔ سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات 2 اقساط میں وصول کیےجارہے ہیں،38سے42روز کےحج کےلیے5 لاکھ روپے جمع کرانے ہوں گے،20سے25 روزہ مختصر حج کی پہلی قسط ساڑھے5لاکھ روپے ہے،حج درخواستیں ملک کے14نامزد بینکوں میں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ حج اخراجات کی دوسری قسط یکم نومبر سےوصول کی جائے گی،عازمین حج کا انتخاب پہلےآئیے پہلے پائیے کی بنیاد پرکیاجائے گا،حج درخواستوں کےلیےپہلاموقع رجسٹرڈعازمین کودیاجارہا ہے، سرکاری اسکیم کا کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کے وصولی روک دی جائے گی،بچ جانےوالی نشستوں پر غیر رجسٹرڈ عازمین کو بھی موقع دیاجائے گاغیر رجسٹرڈ عازمین سے11سے16اگست تک درخواستیں لی جائیں گی۔ Post Views: 4
    اپنے بیان میں صوبائی ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ میں دہرے قتل کا کیس تفتیش کے مراحل میں ہے۔ کسی کو بھی قتل کرنیکی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی روک تھام کیلئے جو ممکن قانون سازی ہوگی وہ کی جائے گی۔ اپنے بیان میں صوبائی ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ میں دہرے قتل کا کیس تفتیش کے مراحل میں ہے۔ کسی کو بھی قتل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے واضح مؤقف اختیار...
    —فائل فوٹوز پی ٹی آئی کی مستعفی سینیٹر ثانیہ نشتر کی سینیٹ کی خالی نشست پر کل انتخابات ہوں گے، ان انتخابات میں 5 امیدوار حصہ لے رہی ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق آزاد امیدوار مشال یوسفزئی، صائمہ خالد، مہتاب ظفر کل کے سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ پی ٹی آئی سینیٹر ثانیہ نشتر سینیٹ سے مستعفیپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئیں۔ الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ثوبیہ شاہد اور جے یو آئی ف کی شازیہ بھی میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ خالی نشست کے لیے پولنگ کل خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں ہو...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاک امریکہ ٹریڈ ڈائیلاگ پر حتمی بات چیت کیلئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج امریکہ پہنچیں گے۔ وزارت خزانہ کے مطابق امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ مضبوط تجارتی‘ معاشی تعلقات پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون ہیں۔ دونوں ممالک میں آئی ٹی‘ معدنیات میں شراکت داری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
    ’جیو نیوز‘ گریب راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی گئی شادی شدہ خاتون کی قبرکشائی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔موت سے متعلق حقائق جاننے کے لیے عدالتی حکم پر پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔ سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ 17 جولائی کو قتل کر کے خاتون کو اسی رات دفنایا گیا اور قبر کا نشان مٹا دیا گیا تھا، پولیس نے قتل کا پتا لگایا۔ راولپنڈی: جرگے کے سربراہ نے شادی شدہ لڑکی کو قتل کرایا، پھر خود اس کا جنازہ پڑھایاپولیس کے مطابق قتل کا فیصلہ جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ نے دیا تھا، لڑکی کو 17 اور 18 جولائی کے درمیانی رات گلا دبا کر قتل کرکے دفنایا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون...
    مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا لیکن اب بہتری کی طرف جانا چاہیے، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں اب بہتری کی طرف جانا چاہیے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، پی ٹی آئی کے تمام لوگوں نے برداشت کیا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا، میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اب بہتری کی طرف جانا چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 39 پارلیمنٹیرین نااہلی کی رسک پر ہیں، یہ اقدام جمہوریت کے لیے خوش آئند نہیں ہوگا۔...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف سے فضل الرحمن نے ملاقات کی۔ ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے حالیہ قانون سازی سمیت دیگر تحفظات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے مولانا کو افہام و تفہیم سے معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے سول سروسز کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، سول سروسز سٹرکچر کی بہتری اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی۔ شہباز شریف کی زیرِ صدارت سول سروسز کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس  اجلاس میں بتایا گیا کہ سول سروسز میں بھرتی، ٹریننگ، کارکردگی کے جائزے، تنخواہوں کی بہتری اور...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔24 جولائی 2025ء ) بیرسٹر گوہر کا عمران خان کی بہنوں کیخلاف بات کرنے والوں کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دو ٹوک بات کر رہا ہوں کپتان عمران خان کی فیملی کے خلاف کوئی بات نہ کرے،خان کی تینوں بہنیں سیاست میں نہیں ہیں، وہ اپنے بھائی کی رہائی کے لیے آتی ہیں، پی ٹی آئی کے کسی بھی رکن، عہدیدار، ورکر نے خان صاحب کی فیملی کے خلاف کوئی بات کی چاہے پارٹی کے اندر ہو یا سوشل میڈیا پر ہم اسی وقت اس کو پارٹی سے نکال دیں...
    حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو سخت مزاحمت کرینگے ، ملی یکجہتی کونسل WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملی یکجہتی کونسل نے کہا ہے اگر حکومت پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو سخت مزاحمت کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں ایران اور فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ایران کے جواب کو جائز قرار دیا گیا اور واضح کیا کہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ اگر حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو سخت مزاحمت کی جائے گی۔اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں ہونے والے تجارتی مذاکرات دونوں فریقین کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے کنگ چارلس سوئم اور برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سال کے اواخر میں برطانیہ کی قیادت کے ساتھ ملاقات کے منتظر ہیں۔ انہوں نے برطانوی حکومت...
    بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کے حالیہ واقعات کے حوالے سے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ نے کہا کہ جرگے کی بنیاد پر فیصلے اور قتل جیسے اقدامات کسی صورت قابلِ قبول نہیں، موجودہ دور میں کہ جب قانون موجود ہے، 2 متوازی نظام نہیں چل سکتے۔ صوبائی وزیر کے مطابق ماضی میں جب ریاستی ادارے یا عدالتی نظام موجود نہیں تھے تو جرگہ ایک مقامی سطح پر انصاف فراہم کرنے والا نظام تھا، جو مخصوص قبائلی حالات میں اپنی افادیت رکھتا تھا۔ ’تاہم اب، چونکہ ملک میں باقاعدہ عدالتی نظام اور قانون موجود ہے، لہٰذا کسی کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ بغیر تفتیش یا عدالتی کارروائی کے کسی...
    کلیم اختر:صوبہ بھر میں چینی کی مہنگے داموں فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، متعلقہ اداروں نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے والے دکانداروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات درج کر کے جرمانے عائد کیے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2950 دکانداروں کیخلاف کارروائیاں کر کے 28 افراد کو گرفتار کیا گیا،182 افراد کیخلاف مقدمات درج کئے گئے،2740 افراد کو جرمانے عائد  کئے گئے،ضلع لاہور میں مہنگے داموں چینی فروخت کرنے پر 92 دکانداروں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری انتظامیہ نے7دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے، 3 افراد گرفتار کرادئیے۔  نوید شہزاد مرزا  کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ عمران خان کیا چاہتے ہیں، جو بھی جیل میں مل کر آتا ہے وہ مختلف بات کرتاہے ، میرا نہیں خیال کہ عمران خان کے بیٹے پاکستان آ کر تحریک کی قیادت کر سکیں گے اور اس سے کوئی فرق پڑے گا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کی تو ہر وقت ضرورت ہو تی ہے ، جو ہمارے ملک کے حالات ہیں جہاں کوئی نظام نہیں چل رہا، ملکی ترقی نہیں ہو رہی ، ہر پاکستانی ہر سال غریب ہوتا جارہاہے ، ہماری کوئی پالیسی اور ڈائریکشن نہیں...
    برطانوی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ کی ناقابل برداشت صورتحال جاری رہی تو حکومت، اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ غزہ کی بدترین انسانی صورتحال فوری بہتر نہ ہوئی تو برطانیہ اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کرے گا۔ برطانوی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب میں وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ اب غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ غزہ کی ناقابل برداشت صورتحال جاری رہی تو حکومت، اسرائیل کے خلاف مزید اقدامات کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔
    جہلم (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ "اب یہ کوئی ایسی چیز نہیں جسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے، عمران خان کا فیصلہ کہ قاسم اور سلمان ان کی رہائی کی تحریک کی قیادت کریں گے، پاکستان اور بیرون ملک اس کے بہت بڑے اثرات ہوں گے!!"یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔ان کا یہ بیان علیمہ خان کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں علمیہ خان نے کہا تھاکہ قاسم اور سلمان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان آئیں گے، تحریک میں اپنا حصہ لینا چاہتے ہیں، اجازت نہیں مانگی بلکہ بتایا ہے۔دوسری طرف قاسم خان کے حوالے سے کہاجارہا تھاکہ ان کا موقف...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کریں گے ،اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے ہم کچھ نہیں کریں گے، یہ کام ان کو کرنا ہے سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کسی سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی جائے گی. اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے بھی پی ٹی آئی کوئی قدم نہیں اٹھائے گی یہ ذمہ داری ان کی ہے، ہماری نہیں موجودہ نطام میں رعونت، کوئی گوشہ آئین اور جمہوری آزادی کے لیے نہیں چھوڑا گیا پاکستانی عوام کو دھتکارا گیا، بھیڑ بکری سمجھا گیا.(جاری ہے) سلمان اکرم راجہ نے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )پاکستان نے رواں ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے” ایکس“ پر ایک پیغام میں کہا کہ ہم نے صدارت ایسے وقت میں سنبھالی جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات اور انسانی بحران میں گھری ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کو مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل پر مبنی موثرلائحہ عمل کی طرف لے جانے کی کوشش کرے گا.(جاری ہے) اسحاق ڈار نے لکھا کہ پاکستان جامع ،متوازن اور عملی اقدامات کے لیے اقوام متحدہ کے تمام رکن ملکوں کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ کثیرالجہتی لائحہ عمل کے ذریعے...
    نیویارک، اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + خبر نگار خصوصی + این این آئی) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا دنیا میں جاری تنازعات کے پرامن حل کی کوشش کریں گے۔ پاکستان یہ ذمہ داری عاجزانہ طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے تحت نبھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری صدارت اس وقت آئی ہے جب دنیا بھر میں تنازعات اور انسانی بحران چل رہے ہیں۔ سلامتی کونسل کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے مؤثر کارروائی کی طرف لے جانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلسطین پر سہ ماہی کھلی بحث کی بھی صدارت کروں گا۔ اس...
    کراچی میں کراچی اوپن ڈسٹرکٹ کے سیکریٹری آغا طاہر عباس کی سربراہی میں یوم عاشور پر تقریباً تین ہزار سے زائد اسکاؤٹس سرگرم عمل ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے 5 ہزار سے زائد اسکاؤٹس اور لیڈرز عشرہ محرم الحرام شہادت امام حسینؑ کے سلسلے میں ہونے والی مجالسِ اور جلوسوں میں خدمات انجام دیں گے۔ سندھ بھر میں اسکاؤٹس کی خدمات کو مانیٹر کرنے کیلئے صوبائی اسکاؤٹ ہیڈ کوارٹر اور ڈویژنل اسکاؤٹ ہیڈکوارٹر خیرپور اور شکارپور میں کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے، یہ بات سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکریٹری سید اختر میر نے ایک اجلاس میں بتائی۔ انہوں نے کہا خیرپور، رانی پور، سکھر، جیکب آباد، کشمور کندھ کوٹ، لاڑکانہ، شکار پور، نو شہرو فیروز،...
    فائل فوٹو۔ سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے 5 ہزار سے زائد اسکاؤٹس اور لیڈرز عشرہ محرم الحرام شہادت امام حسین ؑ کے سلسلے میں ہونے والی مجالسِ اور جلوسوں میں خدمات انجام دیں گے۔  سندھ بھر میں اسکاؤٹس کی خدمات کو مانیٹر کرنے کیلئے صوبائی اسکاؤٹ ہیڈ کوارٹر اور ڈویژنل اسکاؤٹ ہیڈکوارٹر خیر پور اور شکارپور میں کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے۔ یہ بات سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکریٹری سید اختر میر نے ایک اجلاس میں بتائی۔ انہوں نے کہا خیرپور، رانی پور، سکھر، جیکب آباد، کشمور کندھ کوٹ، لاڑکانہ، شکار پور، نو شہرو فیروز، مورو، قمبر شہداد کوٹ، دادو، حیدر آباد، بدین، میر پور خاص سمیت سندھ کے اضلاع میں 2 ہزار جبکہ کراچی میں 3 ہزار...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پارلیمانی نظام کے عالمی دن (Parliamentarism Day) پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔ پارلیمان محض قانون ساز ادارہ نہیں یہ قوم کی سوچ، دانش اور مستقبل کی سمت طے کرنے والا معتبر ادارہ ہے۔ پنجاب اسمبلی سمیت تمام جمہوری ایوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ پنجاب اسمبلی نے وفاق پاکستان کی مضبوطی، آئینی بالادستی کی روشن مثالیں قائم کی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو جدید جمہوری تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ بنایا جا رہا ہے۔ قائد اعظم کے جمہوری افکار کی روشنی میں پارلیمانی روایات کو پروان چڑھائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا ملک دنیا میں کسی بھی ملک سے سیاحت کے ضمن میں کم نہیں،پاکستان کودنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کریں گے۔  پاکستان میں سیاحت سے متعلق اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کے شعبہ سیاحت میں زر مبادلہ کمانے کی لا محدود استعداد موجود ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل اور لازوال خوبصورتی سے نوازا ہے، پاکستان کو ایک ٹورازم برینڈ کے طور پر بیرون ملک متعارف کروایا جائے۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی  وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان ٹوراِزم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کوسیاحت کے فروغ کیلئےعملی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صوبوں کے تعاون سے...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی باہمی دلچسپی کے امور۔ پاک امریکہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ انسداد دہشت گردی اور  انسداد منشیات کے حوالے سے اشتراک کار پر بھی گفتگو کی۔ علاقائی صورتحال اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایران اسرائیل جنگ بندی کرانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر معمولی قیادت اور مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔محسن نقوی نے کہا کہ پاک بھارت کے بعد ایران اسرائیل سیز فائر کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا متاثر کن کردار ہمیشہ...
    دی ہیگ میں جاری نیٹو سمٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں جو سب کیلئے اہم ہیں، ایران میں فردو جوہری سائٹ تباہ کر دی اور فردو جوہری سائٹ پر اب تباہی کے سوا کچھ نہیں، جنگ بندی ایران کیلئے بھی فتح ہے ان کا ملک بچ گیا، ایرانی حملوں سے اسرائیل میں عمارتیں تباہ ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری تنصیبات بحال کرنے کی کوشش کی تو دوبارہ حملہ کریں گے۔ دی ہیگ میں جاری نیٹو سمٹ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی تھوڑی بہت خلاف ورزی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر وہ اقدامات کیے ہیں جو کسی اور سیاسی جماعت نے کبھی نہیں کیے۔ بینظیر بھٹو نے صحافیوں کی رہائش کے منصوبوں کے لیے کراچی پریس کلب کے صحافیوں کو اپنے دور حکومت میں بھی پلاٹس دیے اور آج تک پیپلز پارٹی جب بھی حکومت میں آئی اس نے کراچی پریس کلب کے ممبران کو پلاٹس فراہم کیے ہیں۔ جلد ہی باقی مانندہ 700 صحافیوں کو پلاٹس فراہم کردیے جائیں گے۔ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں صحافیوں کی کالونیوں میں ترقیاتی کاموں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ایران پر امریکی بمباری بلاجواز ہے اور روس ایران کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کے تحت ایرانی عوام کی ہر ممکن مدد کی کوشش کرے گا۔یہ ملاقات ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد عباس عراقچی کے پہلے غیر ملکی دورے کے موقع پر ہوئی۔ ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ روز ماسکو پہنچے اور آج روسی صدر سے تفصیلی ملاقات کی۔پیوٹن نے ایران کے خلاف امریکی جارحیت کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس کا مؤقف واضح ہے، جس کا اظہار ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات موجودہ...
    فواد چوہدری—فائل فوٹو وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے کشمیر کا مسئلہ حل کرانے کا وعدہ کیا ہے۔ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے بھی ٹرمپ کو امن ایوارڈ کا اہل قرار دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس کی جو بات کرے گا ہم اس کو سر پر بٹھائیں گے۔طلال چوہدری نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ہم ایٹمی قوت نہ ہوتے تو میزائلوں کا نشانہ بن رہے ہوتے۔
    واشنگٹن: امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا، ایران نے جواب دیا تو گذشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا، خطے میں امریکی مفادات کا تحفظ کریں گے۔ امریکی وزیردفاع نے ا یئرچیف کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے کہ کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا ہے، اگر ایران نے جواب دیا تو گزشتہ رات سے زیادہ سخت جواب دیاجائےگا۔ انہوں نےکہا کہ ہم نے کئی بار کہا ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ایران نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔ امریکی  وزیردفاع نے کہا کہ کارروائی کا مقصد ایران میں رجیم چینج نہیں تھا، فردو تنصیبات بنیادی ہدف تھیں اور مطلوبہ نتائج حاصل کرلیے ہیں۔...
    ساڑھے سولہ ہزار مربع کلومیٹر پر محیط مغربی ایشیا میں واقع رقبے کے لحاظ سے دنیا کے 17ویں اور مشرق وسطیٰ کے دوسرے بڑے ملک ایران کی جغرافیائی خصوصیت یہ ہے کہ اس کی سرحدیں دنیا کے سات اہم ممالک سے جڑی ہوئی ہیں جن میں ترکی‘ عراق‘ آذربائیجان‘ آرمینا‘ ترکمانستان‘ افغانستان اور پاکستان شامل ہیں اور اگر سمندری سرحد کی بات کی جائے تو کویت‘ سعودی عرب‘ بحرین‘ قطر‘ اومان اور متحدہ عرب امارات‘ ایران کے ساتھ متصل نظر آتے ہیں۔ ایران کی سب سے بڑی جغرافیائی اہمیت یہ ہے کہ خلیج فارس اور خلیج اومان کے درمیان دنیا کی سب سے اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز جسے بین الاقوامی اصلاح میںHormuz Island یاHormuz Straitکے نام سے بھی موسوم...
    ایران(نیوز ڈیسک)ایران کی جانب سے آج رات اسرائیل پر بڑے اور شدید میزائل حملے کی تیاری کی جارہی ہے۔ ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے کہا ہے کہ آج کی رات کو اسرائیل کے لیے دن بنا دیں گے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اہداف میں حیفہ کے قریب رمات ڈیوڈ ائیربیس بھی شامل ہے جبکہ اسرائیل نے اپنے شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں کے قریب جانے کی ہدایت کر دی۔ اس کے علاوہ ایران نے اپنے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت پر اسرائیلی فورسز کے حملے کے بعد اسرائیلی نیوز چینلز کے لیے انخلا کی وارننگ جاری کی ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران نے اسرائیل کے N12 اور N14 چینلز کے لیے انخلا کا انتباہ جاری...
    سٹی42:  انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو اسلامیات اختیاری کے امتحان میں جعلسازی کا انکشاف، قربان ہائی سکول والٹن میں جعلی امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد اور کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے چھاپہ مار کر کارروائی کی۔جعلی امیدوار محمد شہریار، وزیر حسین کی جگہ امتحان دے رہا تھاجسے فوری طور پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ ولیس نے ملزم کیخلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کے مطابق جعلی امیدوار محمد شہریار، پنجاب یونیورسٹی سے فریش گریجوایٹ ہے اور وہ 80 ہزار روپے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ وفاق نے تحفظات دور نہ کیے تو پیپلز پارٹی وفاقی بجٹ کی منظوری کے لیے ووٹ نہیں دے گی۔کراچی میں پوسٹ بجٹ نیوز کانفرنس میں مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ وفاق پی ڈبلیوڈی کا محکمہ ختم کیا، اس کے تمام منصوبے باقی 3 صوبوں کو بجٹ سمیت دے دیے لیکن سندھ کو محروم رکھاگیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ کی اسمبلی سے منظوری کے لیے پیپلزپارٹی نے 3 شرائط رکھیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام اسکیمیں دیگر صوبوں کی طرح سندھ کو دے دیں، سندھ کی جامعات کا بجٹ 4 ارب سے کم کرکے 2 ارب روپے کردیا گیا جس پر احتجاج...
    کراچی‘ پشاور (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی + آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو وارننگ دی ہے کہ وفاق نے تحفظات دور نہ کئے تو پی پی وفاقی بجٹ کی منظوری کیلئے ووٹ نہیں دے گی۔ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت ہے کہ تحفظات دور ہوئے بغیر وفاقی بجٹ میں ووٹ نہ دیا جائے۔ وفاق سندھ کو اپنی نو آبادیات سمجھنا چھوڑ دے۔ وفاق نے 1900 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا۔ سندھ حکومت نے اسی حساب سے بجٹ بنایا۔ بعد میں فنڈز میں کمی کا خط آ گیا جو سمجھ سے بالاتر ہے۔ آئندہ مالی سال ہم ریکارڈ 1460 سکیمیں مکمل کرنے جا...
    ماسکو/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جون ۔2025 )روسی صدر ولادی میر پوٹن نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں خطرناک اشتعال انگیزی قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پورے خطے پر تباہ کن اثرات ہونگے کریملن کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر پوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک رابطے کیے.(جاری ہے) روسی ایوان صدر بتایا کہ پوٹن نے زور دیا کہ روس ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے جن سے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے بیان میں کہا گیا کہ صدر پوٹن نے نیتن یاہو کو نئی کشیدگی سے بچنے کے لیے ثالثی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات ووسائل منتقل کیے بغیر عوامی مسائل حل نہیں ہوسکتے، کراچی میں بجلی وپانی ،سڑکوں کی خستہ حالی ،ٹرانسپورٹ اور تعلیم سمیت بے شمار مسائل ہیں جنہیں حل کرنا وفاقی وصوبائی حکومتوں اور حکمران پارٹیوں کی ذمے داری ہے ۔عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد اور مزاحمت جاری رکھیں گے، اہل غزہ وفلسطین کی حمایت وعوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔ حکمرانوں نے ہر شعبے میں ظلم اور لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے،حقوق کراچی مہم کو از سر نو منظم اورتیز کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت مہم چرم قربانی میں...
    وزیراعظم شہباز شریف کل 12 جون کو متحدہ عرب امارات کے دورے پر جائیں گے۔ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد، مشترک اقدار اور مختلف شعبہ جات میں تعاون پر مبنی برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات نےعربی زبان میں مصنوعی ذہانت کے لیے ایک نیا ماڈل لانچ کردیا دورہ متحدہ عرب امارات میں وزیراعظم ایک اعلٰی سطحی وفد کی قیادت کریں گے۔ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سرکاری افسران شامل ہوں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم اماراتی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارت کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زائد النہیان کے ساتھ دوطرفہ ملاقات بھی کریں...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد کے دورہ امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کے اہلکاروں سے ملاقاتوں پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے امید ظاہر کی ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے دور میں مسئلہ کشمیر کو حل کرسکیں گے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ سے جب سوال کیا گیا کہ محکمہ خارجہ میں انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ایلیسن ہُوکر سے بلاول بھٹو کی کیا بات چیت ہوئی اور آیا امریکا نے پاکستانی وفد کو کوئی یقین دہانی کرائی ہے کہ حل طلب تنازعات پر بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھنے کیلئے امریکی حکومت بھارت کو مذاکرات کی میز پرلانے...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد کے دورہ امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کے اہلکاروں سے ملاقاتوں پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے امید ظاہر کی ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے دور میں مسئلہ کشمیر کو حل کرسکیں گے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ سے جب سوال کیا گیا کہ محکمہ خارجہ میں انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ایلیسن ہُوکر سے بلاول بھٹو کی کیا بات چیت ہوئی اور آیا     امریکہ  نے پاکستانی وفد کو کوئی یقین دہانی کرائی ہے کہ حل طلب تنازعات پر بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھنے کیلئے امریکی حکومت بھارت کو مذاکرات کی...
    ڈیری مصنوعات کی مشینری، میڈیکل اور سرجیکل آلات بھی مہنگے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی بجٹ میں ڈیری، میڈیکل اور سرجیکل شعبے کی مشینری پر ٹیکسوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ دودھ پروسیسنگ پلانٹس، مویشی و پولٹری شیڈز، اور جانوروں کی فیڈ مشینری پر 2 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ ڈیری مشینری اور پنکھوں پر 3 فیصد، جبکہ کینولا، سرنج، آگ بجھانے والے آلات اور جم کے سامان پر 3 سے 5 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 17 ہزار 573 ارب روپے کا بجٹ 26-2025 پیش کر دیا۔ ڈیری مصنوعات کی مشینری، میڈیکل اور سرجیکل آلات بھی مہنگائی کے طوفان کی زد میں...
    اسلام آباد: وفاقی بجٹ میں ڈیری، میڈیکل اور سرجیکل شعبے کی مشینری پر ٹیکسوں میں نمایاں اضافہ کردیا گیا ۔ دودھ پروسیسنگ پلانٹس، مویشی و پولٹری شیڈز، اور جانوروں کی فیڈ مشینری پر 2 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ ڈیری مشینری اور پنکھوں پر 3 فیصد، جبکہ کینولا، سرنج، آگ بجھانے والے آلات اور جم کے سامان پر 3 سے 5 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا  ۔ ڈیری مصنوعات کی مشینری، میڈیکل اور سرجیکل آلات بھی مہنگائی کے طوفان کی زد میں آ گئے۔  دودھ کے پروسیسنگ پلانٹس کی درآمد پر ٹیکس میں دو فیصد اضافہ کردیا گیا۔ مویشیوں اور پولٹری کے شیڈز پر دو فیصد، ملک فلٹرز پر دو فیصد اضافی ٹیکس لے گا، جانوروں کی فیڈ...
    اسلام آباد+نیویارک (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وفد کے ہمراہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس‘ او آئی سی حکام‘ سلامتی کونسل کی صدر، امریکی اور فرانسیسی مندوب سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ سابق وزیر خارجہ نے چینی میڈیا کو انٹرویو بھی دیا۔ نیویارک میں پریس کانفرنس بھی کی۔ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد نے منگل کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے حکام سے ملاقات کی اور پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے تناظر میں پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ اعلیٰ سطح کے وفد میں سابق وزرائے خارجہ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، حنا ربانی کھر، خرم دستگیر، سینیٹر شیری رحمٰن، مصدق...
    سٹی 42: وزیراعظم شہبازشریف نے  پشاورمیں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کو2010سےاب تک 700ارب روپے کے فنڈزدیئے گئے ہیں ، دہشت گردی کے خاتمے تک فنڈز کی فراہمی جاری رہے گی فیلڈمارشل سیدعاصم منیر  اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی  بھی جرگہ میں شریک ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہ اخیبرپختونخوا کو2010سےاب تک 700ارب روپے کے فنڈزدیئے گئے،دہشت گردی کے خاتمے تک کے پی کو فنڈز کی فراہمی جاری رہے گیفنڈزپرکمیٹی بنائیں گے،مل بیٹھ کرمسائل حل کریں گے،پاکستان کا دیاگیاسبق بھارت کبھی نہیں بھولے گا،عوام اور افواج پاکستان کا ساتھ پاکستان کی تقدیربدلے گا،بھارت کے مذموم عزائم کو دفن کردیں گے،سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستانی قوم کی امانت ہے،عوام اور...
    اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو بلانے کا اشارہ دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے کیس میں کہا کہ الیکشن کمیشن اگلی سماعت پر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا حکم دے گا جو آپ کے لیے سبکی کا باعث بنے گا۔ پنجاب کے سوا تینوں صوبوں نے بلدیاتی الیکشن کرادیا، یہ نہیں ہوسکتا کہ صوبائی حکومت قانون سازی نہ کرے اور 5 سال الیکشن ہی نہ ہوں۔ چیف الیکشن کمشنر کے استفسار پر وزیربلدیات پنجاب نے کہا کہ قانون سازی کا معاملہ قائمہ کمیٹی میں زیر غور ہے، کوشش ہے...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ایف بی آر امور سے متعلق جائزہ اجلاس میں شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جدوجہد میں کامیاب ہونے کےلیے حکومت پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں، ملکی اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کی عدم موجودگی جیسی دیگر خامیوں کو دور کرنے کےلیے محنت کر رہے ہیں۔  وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیس لیس اسسمنٹ سسٹم جیسی اصلاحات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی تاریخ ساز فتح کے بعد اب پاکستان کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کے لئے ادارہ جاتی اصلاحات کا عمل مزید تیز کرنا ہوگا۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے متعلق ایک اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ادارے میں جاری اصلاحات، شفافیت اور ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال پر تفصیلی غور کیا گیا۔وزیراعظم نے ایف بی آر میں ہونے والی اصلاحات اور اقدامات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے لئے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت جاری کی۔وزیراعظم کا کہنا...
    پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی جاری، ن لیگ آگے، پی ٹی آئی پیچھے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد/سمبڑیال (سب نیوز)پنجاب کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جبکہ ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی جبکہ پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، 77پولنگ اسٹیشنز کے غیر...
      فیلڈ مارشل و آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے، پاکستان کبھی بھی ہندوستان کی اجاری اداری قبول نہیں کرے گا۔ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے مختلف جامعات کے وائس چانسلر اور اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا اور نہ پاکستان ہندوستان کی اجارہ داری قبول کرے گا۔’کشمیر کا کوئی بھی سواد قبول نہیں، ہم کبھی کشمیر کو بھول نہیں سکتے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    وزیراعظم کی ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات، امریکہ کیساتھ جوہری مذاکرات کو آگے بڑھانے میں ایرانی قیادت کی دور اندیشی کی تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای سے تہران میں ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران، وزیر اعظم نے سپریم لیڈر کے لیے انتہائی احترام کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ مسلم دنیا کی ایک نمایاں شخصیت ہیں اور امت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2025ء) ٹیکسوں اورڈیوٹیز کی وصولی کیلئے ایف بی آر کے تمام متعلقہ دفاتر 31مئی کورات 8بجے تک کھلے رہیں گے۔(جاری ہے) ایف بی آر کی جانب سے اس حوالہ سے لارج ٹیکس پئیردفاتر،میڈیم ٹیکس پیئرز آفس،کارپوریٹ ٹیکس آفس اورریجنل ٹیکس آفسز کے چیف کمشنرزان لینڈریونیوکے نام جاری مراسلہ میں کہاگیاہے کہ مالی سال 25۔2024 کے ریونیو اہداف کی وصولی اورٹیکس کی تعمیل کیلئے انفورسمنٹ اقدامات کوفعال طور پر آگے بڑھانے کیلئے تمام متعلقہ دفاترر31مئی کورات 8بجے تک کھلے رہیں گے۔
    لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر مسٹر پرڑان کیستافین نے ملاقات کی۔ پیسک ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں سپورٹس،زراعت، صحت،انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، ٹیکسٹائل سیکٹر اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ چودھری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے مائننگ سیکٹر سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ قازقستان کے سرمایہ کار پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کریں، ہرممکن سہولت دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر خصوصی مراعات دی جارہی ہیں۔...
    سینیٹر فیصل واوڈا۔ فائل فوٹو سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کہتے ہیں آئی ایم ایف سے بات نہیں کریں گے، کیا ان کو پاکستان کی تقدیر سے کھیلنے دیں گے۔ ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 258 فوجی ہلاک کیے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
     سٹی42:  خضدار میں سکول بس پر بہت زیادہ بارودی مواد سے لدی ہوئی گاری کے ساتھ خودکش حملہ نے پاکستان کو  بلوچستان میں بھارت کے پراکسی دہشتگردوں "فتنہ الہندوستان" کے حتمی خاتمہ کے لئے فیصلہ کن اقدامات کرنے پر مجبور کر ڈالا ہے۔ کل جمعرات کے روز کور کماندرز کانفرنس میں دیگر سکیورٹی امور کے ساتھ  بلوچستان مین انڈین پراکسیز کی ھالیہ کارروائیوں پر خاص طور سے غور کیا گیا اور خاص الخاص فیصلے کئے گئے، اس کے بعد آج جمعہ کے روز آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سیکرٹری داخلہ کے ساتھ نیوز کانفرنس میں بھارت کی بلوچستان مین مداخلت اور دہشتگردوں کی سرپرستی کی مکمل داستان ثبوتوں کے ساتھ میڈیا کے سامنے پیش کی۔ جنرل احمد...
     سٹی 42:صدر ق لیگ چوہدری شجاعت حسین نے  فین انڈسٹری کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروا دی  چوہدری شجاعت حسین سے پاکستان الیکٹرک فین منیو فیکچرز ایسوسی ایشن کے وفد  نے ملاقات کی ؛صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں موجود تھے،چیئرمین پیفما نبیل الیاس کی قیادت میں وفد نے فین انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ، وفد نے فین انڈسٹری سے متعلق نئے ایس آر او سے پیدا ہونے والی صورتحال بارے بتایا ، صدر ق لیگ چوہدری شجاعت حسین  نے  فین انڈسٹری کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروا دی چوہدری شجاعت حسین  نے کہا فین انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے ،فین انڈسٹری سے لاکھوں لوگوں...
    حافظ نعیم الرحمٰن—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت نے جھوٹ بول کر پاکستان پر الزام لگایا، پہلگام کا ڈرامہ رچایا اور بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائیں۔جماعتِ اسلامی کے تحت چکدرہ مالاکنڈ میں دفاع وطن اور غزہ مارچ نکلا گیا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مارچ سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت سے کہتا ہوں کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کا شوق پورا کر لے لیکن اب بات برابری کی بنیاد پر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے مذاکرات میں کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہو گا۔امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے یہ بھی کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مئی 2025ء) روسی صدر ولادیمیر پوٹن جمعرات کو ماسکو اور کییف کے درمیان تین سالوں میں ہونے والے ممکنہ پہلے براہ راست امن مذاکرات میں شرکت نہیں کریں گے۔ اتوار کو، پوٹن نے جمعرات کو استنبول میں یوکرین کے ساتھ "بغیر کسی پیشگی شرط کے" براہ راست مذاکرات کی تجویز پیش کی تھی۔ ماسکو اور کییف جنگ بندی کے لیے جلد از جلد اقدامات کریں، ترکی بدھ کی شام، کریملن نے اعلان کیا کہ وفد میں صدارتی مشیر ولادیمیر میڈنسکی اور نائب وزیر دفاع الیگزینڈر فومین شامل ہوں گے۔ وفد کے اراکین میں پوٹن، وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور کریملن کے خارجہ پالیسی کے معاون یوری اوشاکوف کے نام شامل نہیں ہیں۔...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان نے ایک انٹرویو کے دوران عمران خان کی رہائی کے حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے والد عمران خان کی رہائی کے لیے ہم ہر اس حکومت سے اپیل کریں گے جو آزادی اظہار اور حقیقی جمہوریت کی حامی ہو اس معاملے پر توجہ دینے کے لیے ٹرمپ سے بہتر اور کون ہوسکتا ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سابق وزیراعظم کے دونوں بیٹوں نے پہلی مرتبہ عوامی سطح پر پوڈ کاسٹر ماریو نوفل کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر ٹرمپ سمیت...
    آئی ایم ایف کا وفد بجٹ تیاری کے سلسلے میں طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان نہ پہنچ سکا، جس کے باعث آج ورچوئل مذاکرات شروع ہوں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد آئندہ ہفتے متوقع ہے ، آن لائن مذاکرات کے دوران حکومت کی جانب سے بجٹ سے متعلق تجاویز شیئر کی جائیں گی۔وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام ورچوئل مذاکرات میں شرکت کریں گے جبکہ آئی ایم ایف کا وفد بجٹ تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ اگر تمام مراحل طے ہوتے رہے تو آئندہ ہفتے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے۔
    اپنے بیان میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے بھارت کی ’’اے‘‘ اور ’’بی‘‘ ٹیموں کے خلاف متحد ہیں، بھارت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی میں ملوث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے مشرقی سرحد پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، اب مغربی سرحد پر بھارت کی ’’بی ٹیم‘‘ دہشت گردوں کو بھی شکست دیں گے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے بھارت کی ’’اے‘‘ اور ’’بی‘‘ ٹیموں کے خلاف متحد ہیں، بھارت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی...
    لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی 2025ء ) عمران خان کے صاحبزادوں کا کہنا ہے کہ ہمارے والد کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کریں گے، عدالت نے ہر ہفتے بات کروانے کی ہدایت کی لیکن والد سے 2،2 ماہ تک ہماری بات نہیں کروائی جاتی، یہ سارے حربے میرے والد کو توڑنے کے لیے کر رہے ہیں لیکن وہ بہت مظبوط انسان ہیں انہیں توڑنا آسان نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کا پہلا انٹرویو منظرعام پر آگیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ماریو ناؤفل کے شو میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے والد عمران خان...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کیلئے دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان آج اہم رابطہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ رابطہ ہاٹ لائن پر صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، جس میں فریقین 10 مئی کے سیز فائر کے فیصلے کی تفصیلات کا جائزہ لیں گے۔ ڈی جی ایم اوز کے درمیان دس مئی کی سہ پہر بھی رابطہ ہوا تھا، جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا۔ سکیورٹی ذرائع نے اس رابطے کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہو رہی ہے، جن کے لیے ابتدائی رابطے جاری ہیں۔ ذرائع...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹے میں دوسری اہم  ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک، بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو حالیہ کشیدگی اور پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کی ڈورنز دہشتگردی کے بارے بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کیا۔ وفاقی  وزیرداخلہ محسن نقوی نے  کہا کہ بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کرکے شہری آبادیوں کو ڈورنز کے ذریعے نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی، پاکستان نے مؤثر کارروائی کر کے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا...
    ---فائل فوٹو  پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رہیں گے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر آج ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔اسلام آباد میں برٹش کونسل اور کیمبرج کے زیرِ انتظام آج ہونے والے او اور اے لیول کے امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔کیمبرج انٹرنیشنل کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، میرپور اور مظفرآباد میں آج امتحانات نہیں ہوں گے۔کیمبرج انٹرنیشنل بورڈ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر او اور اے لیول، آئی جی سی ایس ای، انٹرنیشنل اے ایس کے امتحانات کینسل کر دیے گئے ہیں۔کیمبرج انٹرنیشنل بورڈ کی انتظامیہ کے مطابق دیگر جگہوں پر امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں ڈرون حملوں کے بعد جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے۔ پاکستان جواب میں بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور پاکستان بھارت تنازعہ بند گلی میں داخل ہورہا ہے۔ بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ نہ لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ  امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔ خلیجی ممالک بھی کشیدگی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ایسے دہشت گرد گروہ جو بلوچ شناخت کے نام پر بدامنی پھیلاتے ہیں، دراصل بلوچ قوم کی عزت و وقار پر دھبہ ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپہ سالار نے ان خیالات کا اظہار جی ایچ کیو میں 15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے گزشتہ روز جنرل ہیڈکوارٹر میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 15ویں سیشن کے شرکاء سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ ورکشاپ 2016 سے جاری ہے جس میں بلوچستان سے...
    —فائل فوٹوز وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان  پہلگام واقعے کی تحقیقات میں ملائیشیا کی شمولیت کا خیر مقدم کرے گا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملائیشیا کے وزیرِ اعظم سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں وزیرِ اعظم نے بھارت کے اشتعال انگیز رویے اور پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیاء میں کشیدہ صورتِ حال سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے پہلگام واقعے کو بغیر ثبوت پاکستان سے منسوب کرنے کو مسترد کرتے ہوئے واقعے کی شفاف، معتبر اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کو دہرایا۔ پاکستان نے اپنا ملی نغمہ بھارت میں سوشل میڈیا پر چلوا دیا بھارتی صارفین نے پاکستانی ملی نغمہ چلنے پر اپنی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ...
    موجودہ حالات میںچین کے ساتھ مشترکہ فوجی تعاون کی بات چیت شروع کرنا ضروری ہے بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کے قریبی ساتھی فضل الرحمان کا بھارت کو کرار جواب بنگلادیش کے سابق آرمی آفیسر فضل الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم بھارت کی 7شمال مشرقی ریاستوں پر قبضہ کرلیں گے ۔بھارت کو یہ دھمکی بنگلا دیش کے سابق میجر جنرل فضل الرحمان نے بنگالی زبان میں کی کئی گئی اپنی ایک پوسٹ میں دی۔خیال رہے کہ سابق میجر جنرل فضل الرحمان بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کے قریبی ساتھی اور نیشنل انڈیپنڈنٹ انویسٹی گیشن کمیشن کے سربراہ ہیں۔سابق میجر جنرل نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف اتوار کو تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر ایک اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔ اسلام آباد میں وزارت اطلاعات کی جانب سے ہفتہ کی شب جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ سکیورٹی تناؤ اور اس کے ممکنہ اثرات پر مرکوز ہو گی۔ اعلامیے کے مطابق شرکاء کو ملک کی دفاعی تیاریوں، سفارتی کوششوں، اور ریاست کے مؤقف کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی جائے گی۔ پابندی کے باوجود بھارتی سکرینوں پر پاکستان کا...
    بالاکوٹ میں عظیم الشان یکجہتی کشمیر و فلسطین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہماری صرف چائے ہی نہیں میزائل بھی فینٹاسٹک ہیں، قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ فضائے بدر بنانے کیلئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے بالاکوٹ میں عظیم الشان یکجہتی کشمیر و فلسطین ریلی کی قیادت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو دہلی سے پہلے یہ قافلہ نہیں رکے گا، ہماری صرف چائے ہی نہیں میزائل بھی فینٹاسٹک ہیں، قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ فضائے بدر بنانے کیلئے تیار ہے۔...
    چینی صدر کے سابق معاون ڈاکٹر وکٹر گاؤ کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کی غیر جانبدار تحقیقات ضروری ہیں، کسی بھی جارحیت کوروکنا وقت کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چینی قیادت نے پہلگام واقعے پر پاکستانی موقف کی حمایت کردی۔ چینی صدر کے سابق معاون ڈاکٹر وکٹر گاؤ کہتے ہیں کہ پاکستان کی سالمیت کے دفاع کے لئے پرعزم ہیں۔ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ پہلگام واقعے کی غیرجانبدار تحقیقات ضروری ہیں، کسی بھی جارحیت کو روکنا وقت کی ضرورت ہے۔   بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر چین کا پاکستانی مؤقف کی حمایت میں بڑا بیان آ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پہلگام آپریشن پرشفاف تحقیقات کا...
    کانگریس صدر نے کہا کہ جو بھی ملک کی یکجہتی اور سالمیت میں رکاوٹیں پیدا کریگا اسکے ساتھ سب ملکر سختی سے نمٹیں گے، اس معاملے پر پوری اپوزیشن حکومت کیساتھ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ آج شام کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے کی صدارت میں دہلی میں ہوئی۔ ملکارجن کھرگے نے کہا کہ کانگریس دہشت گردوں کو سبق سکھانے میں حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، لیکن کئی دن گزرنے کے بعد بھی حکومت کی کوئی واضح حکمت عملی سامنے نہیں آئی ہے۔ ملکارجن کھرگے نے راہل گاندھی کو ذات پات کی مردم شماری پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ملک کی یکجہتی اور سالمیت میں...
    اٹاوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اپریل ۔2025 ) کینیڈا کے انتخابات میں لبرل پارٹی کے رہنما مارک کارنی نے نمایاں برتری حاصل کر لی ہے سرکاری ادارے ”الیکشنز کینیڈا‘ ‘ پر جاری کردہ ابتدائی نتائج کے مطابق لبرل پارٹی نے ہاﺅس آف کامنزکی 168 نشستیں حاصل کر لی ہیں جبکہ حکومت بنانے کے لیے172نشستیں درکار ہیں. اب تک دوسری بڑی جماعت کنزرویٹو پارٹی 144 ‘بالیکوکیوبک پارٹی 23‘ نیوڈیموکریٹک پارٹی7اورگرین پارٹی ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں کارنی کے بڑے حریف کنزرویٹو راہنما پیئر پوئیلیور کے اپنی ہی نشست پر کامیابی کے امکانات کم نظرآرہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے راہنما جگمیت سنگھ کی طرح وہ اپنی نشست ہار سکتے ہیں.(جاری ہے) وزیراعظم...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں  وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے...